امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کا چڑھوئی ، کالاڈب ، ڈڈیال اورکھوئیرٹہ کا دورہ، کارکنان کے اجلاسوں اور تربیتی پروگرام سے خطاب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkامیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کا چڑھوئی ، کالاڈب ، ڈڈیال اورکھوئیرٹہ کا دورہ، کارکنان کے اجلاسوں اور تربیتی پروگرام سے خطاب{/AF}

کوٹلی ( ) امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کا چڑھوئی ، کالاڈب ، ڈڈیال اورکھوئیرٹہ کا دورہ، کارکنان کے اجلاسوں اور تربیتی پروگرام سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمیدچوہدری ایڈووکیٹ نے چڑھوئی میں کارکنوں اورذمہ داران کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے کالاڈب دفتر جماعت اسلامی میں کارکنوں کی خصوصی میٹنگ میں شرکت کی اورمقامی جماعت کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈڈیال کے دورے کے دوران عبدالحمید چوہدری نے جماعت اسلامی آزادکشمیرکے سابق سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر کی اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پران کے گھرجاکر اظہارتعزیت کیا جبکہ گزشتہ روز امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی نے کھوئیرٹہ میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تربیتی کنونشن میں خطاب کیا۔ عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ آئندہ دو روز میں سہنسہ اورنکیال کا بھی دورہ کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر