کشمیری اپنے حق خودارایت اور حق مزاحمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عبدالرشیدترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیری اپنے حق خودارایت اور حق مزاحمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عبدالرشیدترابی {/AF}

پٹہکہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ کشمیری اپنے حق خودارایت اور حق مزاحمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے،نریند مودی کی انتہا پسندانہ پالیسوں کی وجہ سے خطے میں جنگ عالمی جنگ بن سکتی ہے اس کی ذمہ دار وہ طاقتیں ہوں گی جو اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں،کشمیر ی اپنے حق کے حصول تک جہاد جاری رکھے گے،سراج الحق 5فروری کو پاکستانی قوم سمیت 34اسلامی تحریک کے قائدین کا یکجہتی کا پیغام لے آرہے ہیں،میاں نوازشریف سمیت آزاد کشمیرکی حکومت اور اپوزیشن سمیت سب قائدین کو دعوت دی ہے ، نریند مودی کی خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہونا پڑے گا،اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے،5فروری پوری قوم مشترکہ طورپر یکجہتی کشمیرمنائے سراج الحق کا استقبال تاریخی کیا جائے،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیرکی پشتبانی کی ہے اور ہر مرحلے پر کشمیریوں کو ساتھ دیاہے،ان خیالا ت اظہار انھوں نے سید نذیر حسین شاہ کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس میں تمام سیاسی جماعتوں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پرامیر ضلع نذیر حسین شاہ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری سیاسی اور مذہبی قیادت اور عوام ایک ہیں،انھوں نے کہاکہ نریند مودی نے پاکستان اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کو خطرات سے دوچار کردیاہے ان حالات میں بیس کیمپ کی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں اداکرتے ہوئے بہتر حکمت عملی اپنائے۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پانچ لاکھ شہداء کے خون کا تقاضاہے کہ ہم ایک ہو کر تمام سازشیں ناکام بنائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر