حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی نریند مودی کی سازش کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی نریند مودی کی سازش کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفر آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی نریند مودی کی سازش کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے،مقبوضہ کشمیرمیں ایک سازش کے طے غیر مسلموں کو آباد کرنے کی سازش کی جارہی جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی سنگین خلاف ورزی ہے،وکلاء اور مہاجرین 5فروری کو سراج الحق اور آصف لقمان قاضی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تشریف لانے پر ان کا استقبال کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء مہاجرین کے نمائندوں نے ان سے ملاقات کی،بار ایسوسی ایشن اور مہاجرین کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے مہاجرین کشمیرکاز سے اپنی وابستگی اور مضبوط کریں،انھوں نے کہاکہ وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہیں آپ کی ذمہ داری زیادہ ہے آپ تحریک آزاد کشمیر میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ آپ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جو حقوق کشمیریوں کو حاصل ہیں کو غصب کرنے کے خلاف عالمی عدالت میں بھی جاسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ ریاست کی حکومت بہتر حکمت عملی اپنائے تاکہ تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کے لیے کام ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے فضائل تو ہم بہت بیان کرتے ہیں لیکن عملی تقاضوں کو ہر سطح پر ملحوظ خاطر نہیں رکھتے جس کی وجہ سے آج ظلم اور نا انصافی کا دور دورہ ہے۔اگر ہم نبی صلی اﷲ علیہ و سلم کی سیرت اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہوں اور ان کے دیے ہوئے قوانین اور نظام کو اپنائیں تو اس طرح کے مسائل سے بچ جائیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے یہ خطے آزاد کرانے کا مقصد بھی یہی تھاکہ یہاں پر اﷲ کے قانون کی حکمرانی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ حکمران اور اہل دانش اس ایجنڈے پر یکسو ہوجائیں ان خطوں کو اسلامی ریاستیں بناکردنیا پر یہ ثابت کریں کہ اﷲ کا جو دیا ہوا نظام آج بھی اتنا ہی قابل عمل ہے جتنا چودہ سو سال قبل تھا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی کمٹمنٹ پر کھڑی ہے اور قاضی حسین احمد نے پانچ فروری کا جس جذبے اور عزم کے ساتھ آغاز کیا تھاآج بھی اسی طرح اسی جذبے سے پوری جماعت اسلامی اس پر کاربند ہے اور سراج الحق اور آصف لقمان قاضی کا پانچ فروری کو مظفر آباد آ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔اہل مظفر آباد ان کا شاندار استقبال کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر