{AF}
ہزاروں مہاجرین اور مجاہدین تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتیبان سراج الحق کا مظفرآباد آمد پر بھرپور استقبال کریں گے سید نذیر حسین شاہ{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع مظفرآباد کے امیر سید نذیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہزاروں مہاجرین اور مجاہدین تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتیبان سراج الحق کا مظفرآباد آمد پر بھرپور استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مہاجرین کو مظفرآباد عظیم الشان یکجہتی کشمیر کانفرنس اور کشمیر ریلی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سرا ج الحق اور امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کریں گے اس میں بھرپور انداز سے شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ اہل مظفرآباد قائد پاکستان کا تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر استقبال کریں گے اور ریلی میں شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ بھارت نے خطے میں نئے حالات پیدا کر دئیے ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں ۔