{AF}
کشمیری اقوام متحدہ میں بھارت کے وعد ے کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیری اقوام متحدہ میں بھارت کے وعد ے کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جب تک ایک بھی بھارتی فوجی کشمیر کی سرزمین پر موجود ہے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اس کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے ،حکمران امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں آکر تحریک آزادی کشمیر کے موقف پر کمزوری نہ دیکھائیں ،5فروری کو سراج الحق مظفرآباد آئیں گے اس موقع پر تاریخی یکجہتی کانفرنس ہو گی میں جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین کو اور حکومت کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ یکجہتی کشمیر اور سراج الحق کے دورے کے حوالے سے مظفرآباد کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شیخ عقیل الرحمن،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد نذیر حسین شاہ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد جموں وکشمیر راجہ نزاکت علی خان،امیر جماعت اسلامی ضلع ہٹیاں پروفیسر شوکت،سیکرٹری ضلع مظفرآباد قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور انداز سے یکجہتی کانفرنس کو کامیاب بنائیں اور سراج الحق کا جو تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتیبان ہیں ان کا فقید المثال استقبال کریں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندر مودی کے خطرہ ناک اور جارحانہ عزائم کو امریکی آشیر باد نے خطے میں نیا چیلنج پیدا کر دیا ہے ان حالات میں ہفتہ یکجہتی کشمیر اس طور منایا جائے کہ ہر سطح پر باہمی اتحاد اور جذبہ جہاد پیدا کیا جائے نظریاتی صف بندی کی جائے یہی حل ہے ان مسائل کا انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کو نظر انداز کر کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی سازشوں کے خلاف ہر سطح پر مزاحمت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ باراک اوباما کے دورہ بھارت کے بعد جو حالات پیدا ہوئے ہیں ان کا تقاضاہے کہ پوری قوم اور تمام عسکری اور سیاسی قیادت مل کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حقیقی پشتیبانی کرے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک بین الاقوامی سفارتی مہم بھی منظم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ OICاور عرب لیگ سمیت یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس کو دنیا نے تسلیم کر رکھا ہے اور عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔