{AF}
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مارچ کے آخری ہفتے میں دورہ کوٹلی کی دعوت قبول کرلی۔ {/AF}
کوٹلی ( ) گزشتہ روز بھمبر میں جلسہ عزم انقلاب میں امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کوٹلی سے کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فروری میں میرپور اور مارچ 2015ء میں دورہ کوٹلی کی دعوت قبول کرلی ہے۔ حتمی تاریخ کا تعین جلد کر دیاجائے گا۔ اس موقع پر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ سراج الحق پاکستان کے قومی قائد ہیں۔ کوٹلی میں ان کا شایان شان استقبال اور عظیم الشان جلسہ عام ہوگا۔