جماعت اسلامی ہفتہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی۔

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی ہفتہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی۔{/AF}

کوٹلی ( ) امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ  یکم فروری کو آل پارٹیز یکجہتی کشمیر سیمینار سمیت دیگر سرگرمیاں کی جائیں گی۔جماعت اسلامی شہداء کشمیر کے مقد س لہو کاہرمحاذ پر تحفظ کرے گی۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا فیصلہ اگر پرامن مذاکرات سے نہ ہوا تو کشمیری ایک بار پھر بندوق اٹھانے پرمجبور ہوں گے۔ اوباما کی سپورٹ بھی ہندوستان کو شکست سے نہیں بچا سکتی۔ دنیا تہذیبی کشمکش کا شکار ہوچکی ہے۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج نے عالم کفر کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ استعماری طاقتوں کے خلاف امت مسلمہ کا غم و غصہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کاموجب بنے گا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان منظم تنظیم کے ذریعے اصلاح معاشرے کی جدوجہد کو عام کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے سہنسہ، گلپور اور چڑھوئی کے دورے کے دوران کارکنان کے تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقہ جات کے امراء اور مقامی قائدین بھی موجود تھے۔ تنظیمی اجلاسوں میں گزشتہ 2ماہ کاجائزہ اور آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر