{AF}
جماعت اسلامی نے اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی طرف سے گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے مولانا عبدالباری ،کرنل عبدالرشید عباسی مرحوم سمیت جماعت اسلامی یہاں کے عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر جنگ لڑی اور جماعت اسلامی اس وقت تک یہاں کے عوام کے ساتھ رہے گی جب تک ان کو مکمل حقوق مل نہیں جاتے انہوں نے کہا کہ امان اﷲ خان کی بھی اس علاقے کے لیے خدمات ہیں انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت ہو یا مستقل حکومت ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کے مسائل کے حل کے لیے آپ کے ساتھ ہیں ہمیں آپ سے یہ توقع ہے کہ اصلاح احوال کے لیے آپ اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان ہماری روایات اچھی رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑاچیلنج ہے کہ شفاف انتخابات منعقد کیے جائیں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ایک منصفانہ انتخابات کروائے جائیں یہ انتخابات آزاد کشمیر اور پاکستان کے لیے رول ماڈ ل بن سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سمیت دیگر وزراء با صلاحیت ہیں اور وہ اس چیلنج کو پورا کریں گے،ہمارے خطے کو تقاضا ہے کہ محض جمہوریت نہیں بلکہ اسلامی جمہوریت ہو انہوں نے کہا کہ دفعہ 62,63کے تحت انتخابات میں افراد گزارے جائیں جنہوں نے زمینوں پر قبضے ہیں ٹیکس چوری کیے ہیں اس طرح کے مافیاز جب عوام کی گردنوں پر مسلط ہوتے ہیں تو وہ مسائل حل نہیں کرتے اس لیے ضروری ہے کہ اچھے افراد سامنے آئیں جو لوگوں کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ حساس خطہ ہے اس کو سامنے رکھتے ہیں یہاں کی قیادت فیصلہ کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے اس خطے میں امن کا قیام ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک عادلانہ نظام حکومت اس خطے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس نظام کو تبدیل کرنا ہو گا جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات بھی کم ہوں اور معاشرے کے اندر بہتری پیدا ہو گی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر بھرپور تعاون کرے گی اور اسی طرح جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ صاحب نے بھی سب کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہاکہ یہ علاقے متنازعہ ہیں یہاں خوش مندی کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ جب بھی گلگت بلتستان کے عوام نے کوئی تقاضا کیا تو ہم نے لوگوں کو منظم کیا اور امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح باہم رابطہ رہے گا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کا تقاضا بھی ہے کہ ہم باہم مل کر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور کامیابی کی طرف لے جائیں انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بلا اشتعال کر رہا ہے اور وہ ریاست میں مسلم تشخص مٹانے کی ساز ش کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی اپنی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس خطے کے امن کو داؤ پرلگانے کی کوشش کررہا ہے ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نگران کابینہ اہل اور با صلاحیت افراد پر مشتمل ہے اور 12رکنی کابینہ کوئی زیادہ نہیں ہے ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کروائیں ،لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اﷲ خان نے نگران کابینہ کو مبارکباد دی ،نگران وزیر مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کروا کر تاریخ رقم کریں گے نورالباری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوا م نے سیاسی جدوجہد کر کے کچھ حقوق حاصل کیے ہیں اور کچھ رہتے ہیں غلام محمد صفی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سے کشمیری توقع رکھتے ہیں کہ وہ نریندر مودی کے عزائم ناکام بنانے کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دیں گے اور اس مسئلے کو بھی اپنی ترجحات میں رکھیں گے نگران وزیر حاجی نعمت اﷲ نے کہا کہ میں عبدالرشید ترابی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے لیے استقبالیہ دیا وہ اس سے قبل بھی ہمارے لیے ہر فورم پر جدوجہد کرتے رہے نگران وزیر عنایت اﷲ شمالی نے کہا کہ عبدالرشید ترابی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ہمیں عزت دی ہم نے اس سے قبل بھی گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جنگ لڑی ہے اور اب بھی لڑین گے جماعت اسلامی نے اس سے قبل بھی ہمارا ساتھ دیا ہے اور اب بھی دے گی مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پسماندہ عوام توقع رکھتے ہیں کہ نگران کابینہ اور وزیر اعلیٰ اس پسماندگی کو دور کریں گے اور صاف اور شفاف انتخابات کروائیں گے،نگران وزیر حاجی نثا اﷲ نے کہا کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے مسلم کانفرنس کے راہنما گل خندان نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے جدوجہد کر کے آزادی حاصل کی ہے اور مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔