معلمین قراء کی خلاف میرٹ تقرریوں پر سیکرٹری تعلیم راجہ عباس کی طرف سے قائم کردہ تحقیقاتی آفیسر کی رپورٹ آنے کے بعد فی الفور کی گئی تقرریاں منسوخ کر کے متعلقہ افسران کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiqمعلمین قراء کی خلاف میرٹ تقرریوں پر سیکرٹری تعلیم راجہ عباس کی طرف سے قائم کردہ تحقیقاتی آفیسر کی رپورٹ آنے کے بعد فی الفور کی گئی تقرریاں منسوخ کر کے متعلقہ افسران کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ نثار احمد شائق {/AF}

باغ( پ ر )معلمین قراء کی خلاف میرٹ تقرریوں پر سیکرٹری تعلیم راجہ عباس کی طرف سے قائم کردہ تحقیقاتی آفیسر کی رپورٹ آنے کے بعد فی الفور کی گئی تقرریاں منسوخ کر کے متعلقہ افسران کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے تحقیقاتی رپورٹ آنے پر صحافیوں اور قراء کے صدر قاری انیس الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزراء میرٹ کو پامال کرتے ہوئے اپنے عزیزوں رشتہ داروں اور جیالوں کو بھرتی کر رہے ہیں ۔ ان اقدامات کے خلاف بے روز گار نوجوان میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے ۔جس سے ملک کے اندر بد امنی اور انتشار پیدا ہونے کے امکانات ہیں ۔ نثار احمد شائق نے کہا کہ خطہ میں تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو اٹھنا ہوگا ۔ کسی قوم کے نوجوان ہی حالات کو تبدیل کر سکتے ہیں ۔ آزاد خطے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کو میرٹ کی پامالی کرپشن کے خاتمے اور قبضہ مافیا کے خلاف اپنا کردار ادا ادا کر ہوگا ۔ نثار احمد شائق نے کہا کہ معلمین وقراء کی خلاف میرٹ تقرریوں کو فی الفور منسوخ کیاجائے۔ورنہ 16فروری سے متعلقہ دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر