{AF}
وکلاء معاشرے کا پڑھالکھا طبقہ ہے وہ نظام کی تبدیلی میں کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}
بھمبر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ وکلاء معاشرے کا پڑھالکھا طبقہ ہے وہ نظام کی تبدیلی میں کردار ادا کریں،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق26جنوری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھمبر تشریف لارہے ہیں ،وکلاء سمیت اہل بھمبر ان کو فقیدالمثال استقبال کریں،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبانی کی ہے قاضی حسین احمد نے 5فروری کا یوم یکجہتی کشمیرکا دن منایا جو آج تک منایا جارہاہے،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدربار راجہ مظہر راجہ بدرایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے میں نظام کو تبدیل کیے بغیر اور اس کو خطے کو آزادی کا بیس کیمپ بنائے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،کرپٹ اور فرسود انظام نے عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے علاقوں اور برادریوں کے نام پر قوم کو گمراہ کیا جارہاہے،آزادخطے کے قومی تشخص کا جنازہ نکال دیاہے،موقع پرست اور اقتدار پرست سیاستدانوں نے نہ آزاد خطے کے مسائل حل کیے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیرمیں کوئی کردارادا کیا،68برس بیت چکے ہیں اور آج بھی ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،سڑکیں کھنڈرات ہیں سکولز اور کالجز کی حالت قابل رحم ہے،میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری فیشن بن چکاہے،کرپشن نہ کرنے والوں کا مذاق اڑایا جارہاہے ان پرتشد دکیا جارہاہے،غریب کے لیے روز گاری کے دروازے بند ہیں جس کی رشوت نہیں ہے ا س کے لیے انصاف نہیں ہے،معاشرہ بگاڑ کاشکار ہوچکاہے ان حالات میں جماعت اسلامی اپنی شاندار تاریخ اور خدمت کے ریکارڈ کے ساتھ میدان میں نکلی ہے ،وکلاء سول سوسائٹی اور صحافی اساتذہ اور سب اچھے افراد ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ اس نظام کو بدلیں یہ نظام تبدیل ہوگا تو مسائل بھی حل ہوں گے اور کشمیر کی آزادی کی منزل بھی حاصل ہوگی،انھوں نے کہاکہ ایکٹ 74میں اصلاح کے پراسیس مکمل ہوچکاہے،حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری ہے ،یہ دوبڑی جماعتیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک وقار دیکھناچاہتی ہے انھوں نے کہاکہ پاکستان کے اندرکون تخریبی کاروائی کررہاہے بھارت کررہاہے اس کوبے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔