آزاد کشمیرمیں فوجی عدالتوں کے قیام سے تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات مرتب ہوں گے شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehman آزاد کشمیرمیں فوجی عدالتوں کے قیام سے تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات مرتب ہوں گے شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ {/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیروچیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفر آباد شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے آزاد کشمیرمیں فوجی عدالتوں کے قیام سے تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات مرتب ہوں گے اس سے بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں مزید ریاستی دہشت گردی کاجوا زملے گا،ان خیالا ت اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں فوجی عدالتوں کے قیام سے قبل آزاد کشمیرکی قیادت اور قائدین حریت کو اعتماد میں لیا جائے،جلدی میں کوئی ایسا اقدام نہ جائے جس سے تحریک آزادی کشمیرمتاثرہو،انھوں نے کہا دہشت گردی کا خاتمہ سب کی خواہش ہے مگر جہاں پرامن حالات میں جہاں دہشت گردی نہیں ہے وہاں اس طرح کی کاروائی نقصان دے ہوسکتی ہے،پاکستان کی حکومت اور وہاں کی سیاسی قیادت کو دیکھ کر فیصلے کرنے چاہیے ہر کام ڈنڈے پر زور پر نہیں ہوتا،یہاں پر چند بونے سیاست دان اپنا سیاسی قد کاٹ میں اضافے اور حکومت کی تقویت اور حصول کے لیے سرگرداں ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ریاستی تشخص کے لیے اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر