{AF}
لوٹ مار، کرپشن، اقربا پروری نے ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر نے کی ٹھان رکھی ہے۔انجینئر خالد خان{/AF}
بھمبر( ) جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما انجینئر خالد خان نے کہا کہ لوٹ مار، کرپشن، اقربا پروری نے ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر نے کی ٹھان رکھی ہے۔ اس کا ذمہ دار وہ طبقہ ہے جو باریاں بدل کر پارٹیاں تبدیل کر کے اور موروثی سیاست کے وارث بن کر اقتدار حاصل کر رہے ہیں۔ان خیالات کو بدلنا جماعت اسلامی کا ہدف ہے اسی لیے وہ عوام کو اس مہم میں شریک کرنے کے لیے قریہ قریہ عوام کے پاس پہنچ رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پنجیڑی کے مختلف دیہات علی بیگ، چھنی، جبی، گیگن موسی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا دورہ بھمبر سیاسی جمود کو توڑنے کا سبب بنے گا۔26جنوری کو جلسہ عزم انقلاب میں حلقہ بھمبر کے عوام ثابت کریں گے کہ وہ ظلم کے نظام کو ختم کرنے کے لیے اٹھ چکے ہیں۔ دوسری طرف جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کے امیر نے برسالی، لس، روپیری کے دیہات کا دورہ کیا ۔ معززین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں26جنوری کو جلسہ عزم انقلاب میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثناء بڑھنگ میں مقامی امیر راجہ محمد رفیق کی قیادت میں کارکنان نے ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا بڑی تعداد میں لوگوں نے جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب میں شرکت کا مقامی عہدیداران کو یقین دلایا۔