کچھ پارٹیاں اپنی طبعی عمر پوری کرچکی ہیں اور کچھ کا محض نام باقی ہے عملا موجود نہیں ہیں، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemکچھ پارٹیاں اپنی طبعی عمر پوری کرچکی ہیں اور کچھ کا محض نام باقی ہے عملا موجود نہیں ہیں، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ضلع بھمبرکے زیراہتمام جلسہ عزم انقلاب میں قائد پاکستان امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا خصوصی خطاب ظلم ناانصافی ،کرپشن ،مہنگائی اور ظالمانہ طاغوتی نظام کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگا،جماعت اسلامی آزادخطے میں امید کی کرن ہے،کچھ پارٹیاں اپنی طبعی عمر پوری کرچکی ہیں اور کچھ کا محض نام باقی ہے عملا موجود نہیں ہیں،جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے نصب العین کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ موجود ہے اوریہی نظام تبدیل کرسکتی ہے،باغ میں سراج الحق کا تاریخی استقبال ہوا اور اب بھمبر میں تاریخی استقبال ہوگا،اسی طرج باقی اضلاع میں پروگرامات کی سیریز چلائی جائے ،اہل بھمبر اپنے قائد کا فقیدالمثال استقبال کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنوں کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس نظام کو تبدیل کرکے اس کی جگہ قران وسنت کو نظام قائم کرے گی وہ نظام قائم کرے گی جو اﷲ تعالیٰ نے دیا ہے اوربنی ﷺ نے مدینے کی ریاست میں عملانافذ کرکے دیکھایاہے،انھوں نے کہاکہ امت نے قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کرنا چھوڑ دیاہے اﷲ کے نظام کو چھوڑ کر طاغوتی نظام اختیار کیا ہے جس انسانوں کو انسانوں کاغلام بنارہاہے،انسانوں کو مسائل سے نکالنے کی بجائے ان کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیل رہاہے ،غریب کو اس کا حق دینے کی بجائے اس کو حق سے محروم کررہاہے،جماعت اسلامی ایک ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس میں حق دار کو حق ملے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو،جماعت اسلامی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر