{AF}
جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنانوں اورقائدین نے تمام سیاسی آندھیوں اور طوفانوں میں ثابت قدمی اور استقامت کا پہاڑ بن کر یہ ثابت کیاہے کہ آزادخطے میں جماعت اسلامی ہی تبدیلی لاسکتی ہے عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنانوں اورقائدین نے تمام سیاسی آندھیوں اور طوفانوں میں ثابت قدمی اور استقامت کا پہاڑ بن کر یہ ثابت کیاہے کہ آزادخطے میں جماعت اسلامی ہی تبدیلی لاسکتی ہے اس کے پاس باصلاحیت، دیانت دار اور اعلیٰ اوصاف کی مالک قیادت بھی ہے اور ہر سطح پر ہوم ورک اور کارکنان بھی ہیں جنھوں نے اسلام اور تبدیلی کا جھنڈا ٹھایا ہوا ہے،ظلم ناانصافی پر مبنی استحصالی نظام کو بدلنے کے لیے ہزاروں کارکن یہ طے کر لیں کہ وہ گھروں کو کم وقت دیں اور تحریک کو زیادہ وقت دیں گے،اس کا آغاز مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین اور مرکزی ٹیم سے کررہے ہیں،فیڈ میں موجود ہر کارکن یہ طے کر لے کہ اس نے انقلاب کا نقیب بنناہے اور اور اس خطے میں تبدیلی لانا ہے،ا ن خیالا ت کااظہار انھوں نے مرکزیمجلس شوریٰ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت سردار اعجاز افضل خان،ڈاکٹر مشتاق ،ڈاکٹر خالدمحمود،شیخ عقیل الرحمان ،نورلباری سیکرٹری جنر ل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ، مقوضہ کشمیرجماعت اسلامی کے غلام نبی شہری ،گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارشد بخاری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسماعیل شریعت یار،امراء اضلاع،سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ،عثمار انورخان،ممتاز حسین پائر،راجہ فاضل تبسم ،واجد اقبال عباسی،سردارمقصود طاہر،مولانا عتیق احمد،سمیت دیگر قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ منصوبہ عمل پر بھی عمل ہونا چاہیے مگرایک کریش پروگرام کے تحت آمدہ چھ ماہ میں آزاد خطے اور گلگت بلتستان کو کوئی ایک گاؤں بستی نہیں رہنی چاہیے ،جس میں جماعت اسلامی کی موثر تنظیم قائم نہ ہو نائب امراء،امراء اضلاع،امر اء حلقہ جات ،امراء یونین کونسلز اور امراء وارڈ سمیت تمام کارکن گھروں سے نکل کر سیاسی میدان میں کردار ادا کریں پہلے مرحلے میں تنظم کو موثر اور مضبوط بنائیں،دوسرے مرحلے میں دوسرے مرحلے پر عوامی مسائل کے ترجمان بن کر چوک اور چوہاہوں میں نکلیں،کھلی کچہریاں لگائیں جہاں میری ضرورت پڑتی ہے وہاں میں خو دا ٓہوں گا،امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سراج الحق 25جنوری کوبھمبر ،26فروری کو میرپور،مارچ میں کوٹلی اور اسی طرح راولاکوٹ،،مظفر آباد نیلم ،ہٹیاں اور آخرمیں مظفر آباد میں نومبر میں بہت بڑا اجتماع عام کریں گے جس میں آزاد کشمیربھر سے ہزاروں افراد کو شریک کریں گے اور آگلے ایجنڈے کااعلان کریں گے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے مسائل کے حل کے لیے اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کا تقاضاہے کہ آزاد کشمیرمیں جماعت اسلامی برسرقتدار آئے ،انھوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی کے جدوجہد کے ساتھ مغرب کے ان عزائم کو بھی ناکام بنا نا ہے جس میں یہ ماحول بنایا گیاہے کہ دوسرے مسلمان بھائی کی مصیبت میں مدد نہیں کرنی،سب سے پہلے پاکستان ،سب سے پہلے مصر اسی طرح دوسرے ممالک میں بھی کیا جارہاہے تاکہ امت کا جو تصورہے وہ ختم کیا جاسکے یہ عالمی صہیونیوں اور ان کے حاشیہ برداروں کی ایک سوچی سمجھی ساز ش ہے،اس کو بھی ہر سطح پر ناکام بنانا ہے اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کی آبیاری کرنی ہے،تحریک آزادی کشمیر میں جماعت کی قربانیاں ہیں یہ شہداء کے لہو کی وارث ہے،جماعت اسلامی کے کارکن اور قائدین ہر سطح پر نظام کی تبدیلی کے ساتھ کشمیرکی آزادی کے لیے بھی عوام کو ساتھ ملائیں تاکہ دونوں ہداف حاصل ہوں۔