جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر قرار داد پاس کی گئی ہے قرار داد میں لکھا گیا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر انتہائی کرب اور دکھ کی کیفیت میں اپنی گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اجلاس کے نزدیک آزادی رائے کے نام نہاد حق پر کسی ملک ادارے یا شخص کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ دنیا کی سب سے مقدس و محتر م اور معتبر ترین شخصیت کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کا ارتکا ب کرے کراہ ارض پر بسنے والے 2ارب کے قریب شمع رسالت کے پروانے کٹ تو سکتے ہیں مگر ناموس رسالت پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے اجلاس کے نزدیک اس طرح کے گھناونے قابل مذمت اقدامات عالمی امن کے لیے بہت بڑی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں جو پہلے ہی انتہائی خطرہ ناک اور مخدوش صورتحال سے دوچار ہیں نیز بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کی فضا بھی اپنے انجام کو پہنچ سکتی ہے اور دنیا کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتی ہے مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اس گھناونے فعل کے مرتکب اداروں افراد اور حکومتوں کے خلاف فل الفور اقدامات اٹھاتے ہوئے عالم اسلام ان کا فوری طور پر سفارتی اور معاشی مقاطعہ کرے،فوری طور پر اسلامی ممالک کی تنظیم OICکا ہنگامی اجلاس بلا کر مشترکہ اقدامات کا اعلان کیا جائے مسلم ممالک ترکی کی تقلید کرتے ہوئے فرانس سے سفارتی تعلقات معطل کرنے کا اہتمام کریں اجلاس پاکستان میں دینی قیادت اور بالخصوص جماعت اسلامی پاکستان کے لاہور ،اسلام آباد،کراچی میں ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام اہل پاکستان اور کشمیری بھائیوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان پروگراموں میں شرکت کر کے عشق رسول ﷺ کامظاہرہ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر