{AF}
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے،ریاست کے دونوں آزاد خطوں میں ظلم نا انصافی میرٹ کی پامالی کرپشن ،اقرباپروری،برادری ازم نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں انصاف اور عوامی کی خدمت کرنے والے ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچا دئیے گئے ہیں،غریب ،نادار اور بے سہارا کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہے ان حالات میں جماعت اسلامی کے پاس ہی قیادت اور صلاحیت ہے جو ان گھمبیر مسائل سے نکال سکتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی خطاب میں کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق،امور مہاجرین کے امیر نورالباری ،شیخ عقیل الرحمن،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،اجلاس میں سابقہ شوریٰ کی کاروائی کی ثوثیق کی گئی سابقہ کام کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ کی حکمت عملی اورلائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے منصوبہ عمل کے مطابق پیش رفت کی ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی پیش قدمی کررہی ہے سیاسی میدان میں بھی اور تحریک آزاد ی کشمیر کے میدان میں بھی آگے بڑھ رہی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری جماعت اسلامی اور اس کے کارکنان کریش پروگرام کے تحت پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وارڈ گاؤں اور محلے کی سطح تک موثر تنظیم قائم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں،آزاد کشمیر کے اندر اور گلگت بلتستان میں سیاسی کام کی پیش رفت کے موافق امکانات موجود ہیں کوئی بڑی مشکل درپیش نہیں ہے برادریوں اور علاقوں کے نام پر تقسیم کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں جماعت اسلامی اپنی شاندار روایات اور خدمت کے تاریخی ریکارڈ کے ساتھ میدان میں نکلے کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ،فرسودہ اور استحصالی نظام فیل ہو چکا ہے روایتی قیادتیں اور پارٹیاں مفادات کے کلبوں کے روپ دھار چکی ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے جو جمہوری انداز سے رائے عامہ منظم کر کے تبدیلی لانے کی دعوت دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی میں شامل کر کے حقیقی اور دیر پا تبدیلی لائیں گے،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں سیاسی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی ہمارا دستوری ہدف ہے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم دین اور ایمان کا تقاضا سمجھتے ہیں جماعت اسلامی نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے اور اپنی جماعت کی سطح پر اس کو اجاگرکرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے برطانیہ میں ملین مارچ میں جماعت نے بھرپور شرکت کی اور وہاں پرہاؤس آف کامن سمیت دیگر علاقوں میں کشمیر کانفرنسز میں شرکت کی اور اس مسئلے کو اجاگر کیا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے ایک اچھی اور جاندار حکمت عملی بنا کر گلگت بلتستان میں موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کریں گے اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی انتخابات قریب آرہے ہیں اس حوالے سے بھی شاندار اور جاندار حکمت عملی کے ساتھ جماعت اسلامی میدان سیاست میں اترے گی اور بھرپور پارلیمانی رول حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں باغ میں کھلی کچہری لگائی تو عوام پھٹ پڑے اور حکمرانوں کی کرپشن نا انصافی اور ظلم کو بے نقاب کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ہی ہمارے دکھوں کا مداوا اور مسائل حل کر سکتی ہے اس لیے جماعت اسلامی عوامی مسائل کی ترجمان بن کر ان کو اجاگر بھی کرے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے جو قیادت کی نااہلی ہے 22000میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خطہ اندھیرے میں ڈوبا ہواہو تو یہ قیادت کی نا اہلی ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل 5سالوں میں حل کر دے گی انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور ان کی مسلم تشخص کو ختم کر نے کے شدید خطرات پیدا ہو چکے ہیں سیز فائر لائن پر گولہ باری کا عمل جاری ہے اور یہ مزید تیز ہو سکتا ہے نریندر مودی نے لاکھوں غیر شہریوں کو کشمیر میں لاکر بسانے کا خطرے ناک منصوبہ تیار کیا ہے اس کے خلاف بھی جماعت اسلامی کو تیار بھی رہنا ہو گا اور حکمت عملی بھی تیار کرنا ہو گی ،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ہندو مسلم سیٹوں کی جو کمی رہتی ہے اس کو پورا کرنے کے لیے بھارت لاکھوں غیر شہریوں کو کشمیر میں لا کر آبا د کرنے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ 50لاکھ متاثرین سیلاب مقبوضہ کشمیر میں آج بھی شدیدمسائل کا شکار ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے بھی جدوجہد کرنی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان سارے محاذوں پر اپنی جدوجہد کو تیز تر کرے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرے تا کہ عوام کو مسائل سے نجات دلائی جائے اور جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ پورے ہوں۔