{AF}
حکومت آزاد کشمیر نے تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کامیاب ہڑتا ل کے باوجود حکومت لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ لا سکی شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب و چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کامیاب ہڑتا ل کے باوجود حکومت لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ لا سکی حکومت کے اس رویے کے خلاف پورے آزاد کشمیر میں شیٹر ڈاؤن اور احتجاج کرنے کے لیے دینی سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی وکلاء صحافیوں اور تاجر برداری سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چند روز میں پورے آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پیہ جام ہڑتا ل کی کال دی جائے گی ،اور یہ ہڑتا ل اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات نہیں مل جاتی انہوں نے کہا کہ آزاد خطے سے 2015ء کے آخر تک 2500میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہو جائے گی اور آزاد خطے کو صرف 400میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب صرف غریبوں ،بیماروں کو سہنا پڑ رہا ہے جب کہ بڑا طبقا لوڈ شیڈنگ سے متاثر نہیں ہے انہوں نے خبر دار کیا کہ حکومت غریب لوگوں کو اندھیروں میں ڈوبنے سے نہیں بچائے گی تو پوری قوم مجبور ہو گی کہ وہ سڑکوں پر آئے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کی قیادت جرت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے آزاد خطے کے لیے 400میگا واٹ بجلی حاصل کرے تا کہ یہ خطہ اس عذاب سے نجات حاصل کر سکے۔