آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان حساس خطے ہیں وہاں کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر فوج کو عوام میں متنازعہ بنانے کے فیصلے غیر دانشمندانہ ہیں۔سردار ارشد ندیم خان ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان حساس خطے ہیں وہاں کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر فوج کو عوام میں متنازعہ بنانے کے فیصلے غیر دانشمندانہ ہیں۔سردار ارشد ندیم خان ایڈووکیٹ {/AF}

راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ چالیس دن میں قتل کے کئی مقدمات کا فیصلہ کرنے کے طریق کار پر عمل کر چکی ہے ۔ عدالتی نظام میں مزید اصلاحات سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ جج کی کرسی پر اناڑی کو بٹھانا انصاف کا خون اور عدل کا قتل ہوگا۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان حساس خطے ہیں وہاں کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر فوج کو عوام میں متنازعہ بنانے کے فیصلے غیر دانشمندانہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم خان ایڈووکیٹ نے راولپنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے نظام کو درست کرنا اور انصاف کی سستی اور آسان فراہمی نالائق حکمرانوں کی کبھی ترجیح نہ بن سکی چونکہ حکمرانوں کا بڑا طبقہ ہمیشہ خود ظلم اور ناانصافی کاعلمبردار رہا ہے اور صحیح عدالتی نظام ملک میں ہوتا تو اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے اور دیگر اداروں میں اہم عہدوں پر فائز لوگ جیلوں میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے جب اعلیٰ عدلیہ کو زیر کرنے کے لیے اقدامات کیے تھے تو پاکستان و آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وکلاء نے دنیا کی تاریخ میں منفرد تحریک چلائی تھی جس سے آمریت کا بھی خاتمہ ہوا اور سیاسی جماعتوں کو دوبارہ جمہوریت کی طرف آگے بڑھنے کا موقع ملا اور عدالتی نظام میں بہتری کا سنہری موقع پید اہوا مگر ظلم او رنا انصافی کے علمبردار حکمرانوں نے اس قومی جذبے اورامید کے ماحول میں درست اقدامات نہ کیے چونکہ ان کے عزائم ہی درست نہ تھیے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کو آئین کی بنیادی روح سے متصادم عدالتی نظام کے خلاف اپنا موقف پیش کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو قائداعظم نے پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا اور شہ رگ دشمن کے خونی پنجہ میں ہے ۔ کشمیر کے دریاؤں کا پانی روک کر بھارت پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ ایسے میں میاں نواز شریف کی بھارت سے دوستی کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانون اور فوج کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جنرل مشرف نے تحریک آزادی کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ۔ مگر سردار عتیق صاحب آج بھی مشرف مشرف کا شرمناک راگ الاپ رہے ہیں اورا س کی وجہ یہ بھی ہے کہ خود مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے بڑی چالاکی سے کشمیر میں جاری تحریک آزادی کا رخ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور بد قسمتی سے کچھ عناصر مذہب کے نام پر بھارتی ایجنسیوں کا کھلونا بن کر ان علاقوں میں بے گناہ مسلمانوں کو خون بہا کر جہنم کے خریدار بن رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مشرف کشمیری عوام سے غداری نہ کرتے تو پاکستان میں آج خون خرابے کے موجودہ حالات نہ ہوتے ۔ کشمیر کے شہداء سے مشرف کی غداری اب پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مصنوعی اقدامات سے حالات درست نہیں کر سکتے بلکہ اس کے لیے سچے دل سے شریعت محمدی ؐ کا نفاذ کرنا ہوگا اور اﷲ سے رجوع کرتے ہوئے شرعی عدالتی نظام بتانا ہوگا صرف اس طرح قوم کامیابی کی منزل حاصل کر سکتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر