جماعت سلامی حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست کے قیام اور کشمیرکی آزادی کے لیے مصروف جہاد ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جماعت سلامی حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست کے قیام اور کشمیرکی آزادی کے لیے مصروف جہاد ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

کوٹلی (پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرکو دنیا کے ہر فورم پراجاگرکررہی ہے،معاشرے میں پھیلے ہوئے ظلم ناانصافی اور کرپشن کے خلاف واحد آواز ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس خطے کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے آزاد کروایا،شہداء کے اس مشن کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں اگر کوئی جماعت نظرآتی ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے،مغربی تہذیبی یلغار ہویا مسئلہ کشمیرکی آبیاری عدل انصاف کے قیام کی جدوجہد ہو جماعت سلامی فرنٹ لائن پر نظر آئے گی،تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود ہمارے قائدین اور کارکنان اپنے نصب العین پر قائم ہیں،تمام تر ترغیبات اور عہدوں کے لالچ دیے گئے مگر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان سب کارکنان اور ذمہ داران کوکہ ان میں سے کسی ایک نے بھی اپنے پاؤن میں لغش نہیں دیکھائی ،ا ن خیالا ت کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرتحریک کشمیربرطانیہ کے نائب صدر چوھدری شریف،ملک محمد کبیر،پروفیسر راجہ گلزاراحمد،سردار ذاکرحسین،پروفیسر افتخاربٹ،امیر ضلع عبدالحمید چوھدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کی بات کرتی ہے تو اس کے پیچھے ایک پورا فلسفہ ہے ہمارے پاس ہر سطح پر ایسی قیادت موجود ہے جو نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،وہ دیانت دار بھی ہے اہل بھی ہے اورخوف خدا بھی رکھتی ہے،ان کے اندر خود احتسابی کا عمل بھی ہے،انھوں نے کہاکہ اگر ایک سیاسی جماعت کے طور پر دیکھا جائے تو جو خدمات جماعت اسلامی کی ہیں وہ کوئی اور جماعت تصور بھی نہیں کرسکتے آزاد خطے کے عوام کی فلاحی اور بہبود کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن قائم کی جو عوام کی خدمت کررہی تعلیم کے میدان میں ریڈفاؤنڈیشن قائم کی جو بچوں کی تعلیم اور تربیت کررہی ہے،دینی تعلیم کے لیے مدارس قائم کیے یتیم اور بے سہارا بچوں اور عوام کی خدمت کررہے ہیں یہ کام ہم اﷲ کی رضاکے لیے کررہے ہیں کہنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ وسائل نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کررہی ہے اگر اس کے پاس حکومت کے وسائل ہوں تو یہ آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنا دیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے جو خدمات جماعت اسلامی کی پیش کیں ہیں وہ کسی اورکے کریڈٹ میں نہیں ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر