{AF}
آزاد خطے میں ظلم ناانصافی، تعصبات اقرباء پروری اور کرپشن نے معاشرے کو یرغمال بنارکھا ہے عبدالرشید ترابی {/AF}
کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے میں ظلم ناانصافی، تعصبات اقرباء پروری اور کرپشن نے معاشرے کو یرغمال بنارکھا ہے ہرطرف ظلم اور کرپشن کا راج نظر آتاہے جہاں بھی جاتا ہوں میرٹ کی پامالی اورکرپشن کا لوگ روانہ روتے ہیں،ادارے تباہ ہوچکے ہیں عدل وانصاف نایاب ہوچکاہے،ان حالات میں قوم یکسو اور یک زبان ہوکر جماعت اسلامی کے ساتھ نکلے ہم ظلم کے راج ختم کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع کوٹلی کے اراکین شوریٰ کے اجلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع کوٹلی عبدالحمید چودھری اور دیگر اراکین شوریٰ نے خطاب کیا،اجلاس میں کام کا جائزہ لیا لیااورکوٹلی میں جماعت اسلامی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے اہداف طے کیے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ وزیر کی کرپشن بے نقاب کرنے پر سرکاری افسر کے خلاف دستی کاروائی کی گئی جو کہ ریاستی غنڈا گردی ہے،جماعت اسلامی نے نہ اس سے قبل ریاستی غنڈا گردی کو برداشت کیاہے اور نہ اب کرے گی،عوام کے حقوق اور ان کی عزت نفس مجروح کرنے والوں کا احتساب کریں گے،انھوں نے کہاکہ اہل کوٹلی کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کے لیے کارکن گھروں سے نکلیں اور ان کو اپنی جماعت میں شامل کریں موثر افراد کو شامل کریں معاشرے میں پھیل ہوئے تبدیلی چاہنے والوں کو شامل کریں،عوام تبدیلی چاہتے اور اچھے افراد بھی ہر جماعت میں موجود ہیں مگر ان کو ایک جماعت میں لانا اور ان کو منظم کرکے تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنا ہمار ا فرض ہے،جماعت اسلامی کوٹلی اپنی دعوتی اور سیاسی سرگرمیوں کو تیز تر کرے اور ایک گھر اور ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں انھوں نے کہاکہ پانچ فروری کے لیے بھی ہفتہ یکجہتی کشمیرکے لیے بھی آج سے مہم تیز کریں،انھوں نے کہاکہ 15جنوری کو باغ میں عوامی مسائل کے حل لیے کھلی کچہری لگائیں گے باقی اضلاع بھی اس طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں لگائیں،عوام کے مسائل کے ترجمان بنیں،انھوں نے کہاکہ 25جنوری کو بھمبرمیں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق تشریف لائیں گے بھمبر کی تاریخ کا سب سے بڑا استقباکریں گے اسی طرح 26فروری کو قائد پاکستان میرپور آئیں گے اسی طرح باقی اضلاع میں سیریز چلی گی ان مواقعوں سے استفادہ کرکے عوام کو شامل کریں اور خود بھی نکلیں۔انھوں نے کہا کہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کوہم قومی ایجنڈا بنوائیں۔اس کے بغیر کوئی چار کار نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کا تقاضاہے کہ آزاد خطے میں نظام تبدیل کیا جائے۔