{AF}
عبدالرشید ترابی کا امیر ضلع ہٹیاں پروفیسر شوکت کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت {/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی،سابق امیر سردار اعجاز افضل ،نائب امراء ،ڈاکٹر خالد محمود،نورالباری،شیخ عقیل الرحمان ،مشتا ق ایڈووکیٹ،محمود الحسن چودھری،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل نثار شائق،ارشد بخاری،آفتاب عالم ایڈووکیٹ،اسماعیل شریعت یار ،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ضلع ہٹیاں کے امیر پروفیسر شوکت اور اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیرکے نزاکت علی خان کے بھائی اور ڈاکٹر مشتاق کے کزن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے،انھوں نے مرحوم کی لے دعامغفرت اور الواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔