بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا دوبھر اور کاروبار زندگی ٹھپ کر دیا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemبجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا دوبھر اور کاروبار زندگی ٹھپ کر دیا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا دوبھر اور کاروبار زندگی ٹھپ کر دیا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ پیڑول او ر ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو کرایوں اورایشیا خورد نوش میں ریلیف نہ ملنا ظلم ہے،جماعت اسلامی مظفر آبا د میں لوڈ شیڈنگ اور میرپور میں بجلی کے بلات کے خلاف احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے،حکومت پرانے ٹیرف کے مطابق بلات جاری کرنے کا وعدہ پوراکرے،آزاد خطے میں اتفراتفری کے حامی نہیں مگرعوامی حقوق پر ڈاکے برداشت نہیں کریں گے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر اور کاروبار زندگی ٹھپ کردیاہے،بچوں کے سالانہ امتحانات سر پر ہیں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعلیم کا حرج ہورہاہے ہسپتالوں میں بجلی کی عدم موجود گی کی وجہ سے اپریشنز سمیت دیگر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے،جماعت اسلامی انجمن تاجران مظفر آباد کی طرف سے احتجاج کی حمایت کرتی اور میرپور پروٹیکشن فورم کے جائز مطابات کی بھی حمایت کرتی ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکی حکومت مکمل طورپر فیل ہوچکی ہے وزرائے اور عوام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنی ذاتی اکاوئنٹس اور رشتہ دارو ں کو نوازنے میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،جماعت اسلامی آزاد ی کے بیس کیمپ میں اتفراتفری کی حامی نہیں ہے مگر عوام کے حقوق پر کوئی کمپورمائز نہیں کریں گے،میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،تعمیراتی کام ٹھپ ہیں متاثرین سیلاب اور متاثرین زلزلہ آج تک دھکے کھارہے ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل کے حل کا یجنڈا رکھتی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر