یکجہتی کی فضا کو قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان قومی کانفرنس بلائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi یکجہتی کی فضا کو قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان قومی کانفرنس بلائے،عبدالرشید ترابی{/AF}

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ یکجہتی کی فضا کو قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان قومی کانفرنس بلائے،بھارت کی پاکستان کے اندر تخریبی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے تحریک آزاد ی کشمیر کی بھرپور پشتیبانی کی جائے،5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے تا کہ کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملے،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے ریاستی تشخص کو ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے،لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش میں مصروف ہے ،کالے قوانین اور نا نہاد الیکشن ڈرامے کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے بنیاد ی حق حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتیبانی میں اہم کردار ادا کیا،قاضی حسین احمد نے 5فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے ایک بڑی مثال قائم کی جسے اب قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام کے موقع پر عالمی اسلامی تحریکوں کے مشترکہ اعلامیہ سے تحریک آزادی کشمیر تقویت ملی اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ایک مستحکم پاکستان اور اسلامی پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے ،مہاجرین جموں وکشمیر کو تحریک سے وابستہ رکھنا تحریک آزادی کا اہم تقاضا ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مہاجرین اور متاثرین منگلا ڈیم کی سرپرستی کی جائے جنہوں نے تکمیل پاکستان کے لیے اپنے گھر بار چھوڑے منگلا ڈیم کے متاثرین نے اپنے آباواجداد کی قبروں کو پانی کے سپر د کر کے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ،عبدالرشید ترابی نے اعلان کیا کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کے بھرپور انداز میں یکجہتی کے مظاہرے کے لیے بڑے پیمانے پر اجتماعات،سیمینارز کا اہتمام کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر