مسئلہ کشمیرکو شملہ معاہدے کے تابوت سے نکال کر قاضی حسین احمد نے ایک بار پھر بین الاقوامی مسئلہ بنایا ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمسئلہ کشمیرکو شملہ معاہدے کے تابوت سے نکال کر قاضی حسین احمد نے ایک بار پھر بین الاقوامی مسئلہ بنایا ،عبدالرشید ترابی {/AF}

مجاہد ملت قاضی حسین احمد نے پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو کشمیریوں کی پشت پر لاکھڑ کیا،سراج الحق  OICمیں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قررادادیں اور اس پلیٹ فارم کو کشمیرکے لیے متحرک کرنے میں قاضی حسین احمد نے کردار اداکیا،کشمیری عوام اور قیادت قاضی حسین احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اسلامی ممالک کے سربرہان اور عوام کو مسئلہ کشمیرکی جزیات سے آگاہ کرنا اور کشمیریوں کی پشت پر لانا قاضی حسیں احمد کی تاریخی خدمات ہیں،نرنید مودی کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم قائد اعظم اور مجاہد ملت قاضی حسین احمد کے نقشہ قدم پر چلے،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے لاہور( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاکہ مجاہد ملت قاضی حسین احمد نے پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو کشمیریوں کی پشت پر لاکھڑ کیا ، سراج الحق نے کہاکہ اقبال ؒ کے مرد مومن کی تمام صفات قاضی حسین احمد ؒ کی ذات میں موجود تھیں ۔ قاضی حسین احمد اپنی زندگی کی آخری سانس تک ظلم کے خلاف بر سرپیکار رہے وہ ظالم کو للکارتے اور مظلوموں کے سر پر دست شفقت رکھتے رہے ۔ قاضی حسین احمد نے ملکی سیاست کو ایک نیا اور منفرد اندازدیا۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکو شملہ معاہدے کے تابوت سے نکال کر قاضی حسین احمد نے ایک بار پھر بین الاقوامی مسئلہ بنایا میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قررادادیں اور اس پلیٹ فارم کو کشمیرکے لیے متحرک کرنے میں قاضی حسین احمد نے کردار اداکیا،کشمیری عوام اور قیادت قاضی حسین احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اسلامی ممالک کے سربرہان اور عوام کو مسئلہ کشمیرکی جزیات سے آگاہ کرنا اور کشمیریوں کی پشت پر لانا قاضی حسیں احمد کی تاریخی خدمات ہیں،نرنید مودی کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم قائد اعظم اور مجاہد ملت قاضی حسین احمد کے نقشہ قدم پر چلے،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے، ان خیالات کا اظہا انھوں نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی دوسری برسی پر ایوان اقبال میں ان کی یاد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، شرکاء نے قاضی حسین احمد کی قومی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک و قوم کو قاضی حسین احمد جیسے قائد کی ضرورت ہے۔ قاضی حسین احمد نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے لازوال جدوجہد کی ۔ قاضی حسین حمد نے امت مسلمہ کو متحد کرنے کے لیے مشرق و مغرب کے دورے کیے ۔ وہ مسلمانوں کو رنگ و نسل اور علاقائی پہچان کی بجائے ایک امت کی پہچان دینا چاہتے تھے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں منعقدہ قومی کانفرنس سے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی ، آصف لقمان قاضی ، پیر اعجاز ہاشمی ، صاحبزادہ علی احمد سلطان ، رانا مشہود احمد ، ، علامہ زبیر احمد ظہیر ، مجیب الرحمن شامی ، سجاد میر ، حسن نثار، اعجاز چوہدری ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر ، حافظ رضا کاظم اور عثمان نوری ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور میاں مقصود احمد، مصطفی رشید نے بھی خطاب کیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مساجد اور مدارس کی طرف بری نیت سے بڑھنے والے ہاتھوں کو روکیں گے ۔ مساجد کو گرانے اور جلانے کی باتیں کرنے والے بھی ابرہہ کے انجام کویاد رکھیں ۔ پاکستان ہماری ماں اور ہماری محبتوں کا مرکز و محور ہے اس کے لیے جینا ومرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ پاکستان سے محبت کے دعوے نہیں ہم نے اپنا خون دیا، جانیں نچھاور کی ہیں اور آج بھی ہمارے قائدین کے جنازے جیلوں سے نکل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف سب سے پہلا فتویٰ مسجد نبوی ؐ کے امام نے دیا ۔ مدارس کے تیس لاکھ طلبہ اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنے کی بجائے حکومت قومی یکجہتی کو قائم رکھے اور تین اے پی سیز میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق ملک میں قیام امن کے لیے کوشش کرے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف قوم میں جو اتفاق رائے پیدا ہوا ہے حکومت اپنے ہاتھوں سے اسے تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ حکمران مذہب کے خلاف اعلان جنگ کر کے اور اسلام پسندوں کو پھانسیوں کے پھندے پر چڑھا کر مغرب کو تو خوش کر سکتے ہیں مگر اﷲ اور اس کے رسول ؐ راضی نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اکیسویں آئینی ترمیم میں جو ترمیم پیش کی تھی اس میں سب کی بھلائی تھی ۔ ہم نے کہاتھاکہ مدارس کی بجائے ترمیم میں تعلیمی اداروں کا لفظ لکھا جائے مگر حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جو مذہب کے نام پر اسلحہ اٹھاتاہے جس طرح وہ مجرم ہے اسی طرح علاقائی، لسانی عصبیت پر اسلحہ اٹھانے والا بھی مجرم ہے ۔سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی کی ذمہ داری مذہب پر نہیں ڈالنی چاہیے اسلام محبت اخوت اور امن کا درس دیتاہے ۔ ہم نے ترمیم میں مذہب اور فرقوں کے الفاظبھی حذف کرنے کا مطالبہ کیاتھا لیکن آج جو بھی اٹھتاہے ، وہ مذہب پر ہتھوڑے اور کلہاڑے سے حملہ کردیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لیے بے مثال جدوجہد کی ۔ ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوری قدروں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو حقیقی جمہوریت صرف جماعت اسلامی د ے سکتی ہے کیونکہ دوسری جماعتوں کے اپنے اندر جمہوریت ہے اور نہ وہ ملک میں جمہوری اداروں کو پنپتے دیکھ سکتے ہیں ۔ سراج الحق نے کہاکہ اقبال ؒ کے مرد مومن کی تمام صفات قاضی حسین احمد ؒ کی ذات میں موجود تھیں ۔ قاضی حسین احمد اپنی زندگی کی آخری سانس تک ظلم کے خلاف بر سرپیکار رہے وہ ظالم کو للکارتے اور مظلوموں کے سر پر دست شفقت رکھتے رہے ۔ قاضی حسین احمد نے ملکی سیاست کو ایک نیا اور منفرد اندازدیا ۔ قاضی حسین احمد عملی انسان تھے ۔ اگر ملت اسلامیہ پاکستان ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتی تو آج ملک مسائل میں نہ گھرا ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان قاضی حسین احمد سے محبت کا دم بھرتے ہیں ۔ قاضی حسین احمد ملک سے طبقاتی نظام تعلیم ، نظام معیشت ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور استحصال کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان دیکھناچاہتے تھے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر