{AF}
جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کا بھرپور ایجنڈا رکھتی ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کا بھرپور ایجنڈا رکھتی ہے، تمام باطل اور طاغوتی نظام فیل ہوچکے ہیں،پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے اور جماعت اسلامی اسی نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے امراء اضلاع اور امراء حلقہ جات کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرارشد ندیم ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار شائق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلا س میں امراء حلقہ جات اور امراء اضلاع نے سابق رپورٹس پیش کی اور اپنے اپنے حلقوں کا سیاسی جائزہ اور دعوتی کام کا جائزہ پیش کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ،امراء ضلاع اور امراء حلقہ جات اپنے اضلاع اور حلقوں میں وارڈ کی سطح تک موثر تنظم قائم کریں ،انھوں نے کہاکہ مظفرآباد ڈویثرن میں ڈاکٹر مشتاق ،شیخ عقیل الرحمان ،پونچھ ڈویثرن کو ڈاکٹر خالد،میرپور ڈویثرن میں چوھدری محمودا لحسن،مہاجرین میں نورالباری کام کی نگرانی کریں گے،انھوں نے کہاکہ آزادخطے کو ایک مثالی ریاست بنائیں گے جو پوری دنیا کے لیے ماڈل کی حیثیت رکھے گا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور آزادخطے میں نظام کی تبدیلی ہمارا ہم ہدف ہے اور یہ ہمارے دستور منشور اور نصب العین کا حصہ ہے،آزاد خطے میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں ہے نہ یہاں کوئی جاگیر دار ہے اور نہ ہی کوئی وڈیرا ہے ایک خاص گروہ ہے جو علاقے اور برادری کے نام پر عوام کو گمراہ کرتاہے مگروہ بھی اب کافی حد تک بے نقاب ہوچکاہے عوام جان گئے ہیں کہ وہ برادریوں اور علاقوں کے نام پر ووٹ حاصل کرکے بعد میں اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کی نمائندگی کرتے ہیں،جماعت اسلامی تعصبات کے اس بت کو بھی پاش پاش کرے گی اور کیابھی ہے اور جب سے جماعت اسلامی نے سیاسی عمل میں حصہ لیا ہے تب سے اس میں کمی آئی ہے،آزادکشمیرمیں تبدیلی کے امکانات زیادہ ہیں،اچھے افراد ہر جماعت میں موجود ہیں ان کو منظم کرنے کی ضرورت ہے ا ن کو جماعت اسلامی میں لانے کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے امسال یہ ہدف طے کیا ہے کہ 5سو موثرافراد اور شخصیات کو جماعت اسلامی میں شامل کرے گی،انھوں نے کہاکہ حقیقی اورپائیدار تبدیلی کے لیے رائے عامہ کا ساتھ دینا ضروری ہے جماعت اسلامی کے ارکان ،کارکنان اور ہر سطح کے ذمہ داران دن رات ایک کرکے عوام تک دعوت پہنچائیں ان کو اپنی صفوں میں شامل کریں ان کو منظم کریں،جماعت اسلامی اپنے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں ہے تعلیم کے میدان میں نسل نو کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا ہے غریب اور تیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ہے اور صحت کے میدان میں خدمت کے میدان میں غرض ہر میدان میں ہمار ا شاندا ر ریکارڈ ہے، ہم نے قوم کو دیا ہے اورباقیوں نے لوٹ مار کی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس لیے تبدیلی لاسکتی ہے کہ اس کے پاس دیانتد ار افراد کی ٹیم بھی ہے اور کام بھی ہے ،اورہم نے ثابت بھی کیاہے جب بھی موقع ملا قوم کو بتایاہے کہ ہم سب سے اچھا اور بہترکام کرسکتے ہیں اورعدل وانصاف قائم کرسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے ایک ایک گاؤں اور بستی میں پیدل چلے ہیں ،آج سہولیات ہیں کام کے مواقعے زیادہ ہیں،انھوں نے کہاکہ 25جنوری کو بھمبر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا شاندار استقبال کریں گے ،بھمبر کے عوام ان کا شاندار استقبال کریں اور اسی طرح 26فروری کو میرپور میں سراج الحق کا تاریخی جلسہ ہوگا اور یہ سیزیز باقی اضلاع میں اسی طرح جاری رہے گی،انھوں نے کاکہاکہ ان مواقعوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے لوگوں کو جماعت میں شامل کیا جائے،انھوں نے کہاکہ سب مل کر کام کریں گے تو اﷲ کی نصرت آئے گی ہم اﷲ کے دین کا کام کررہے ہیں وہ ہمار ی مدد کرے گا۔