آزاد خطے میں اسلامی انقلاب محض نعروں اور دعوں سے نہیں بلکہ صحابہ کرام کی طرح جان مال اور وقت کی قربانی سے آئے گا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi آزاد خطے میں اسلامی انقلاب محض نعروں اور دعوں سے نہیں بلکہ صحابہ کرام کی طرح جان مال اور وقت کی قربانی سے آئے گا،عبدالرشید ترابی{/AF}

بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں اسلامی انقلاب محض نعروں اور دعوں سے نہیں بلکہ صحابہ کرام کی طرح جان مال اور وقت کی قربانی سے آئے گا،نبی کریم ؐ کی بعثت کا مقصد اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ تھا جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر نکلی ہے ہماری آزادی کے حصول کا مقصد بھی یہی تھاکہ نظام مصطفی نافذ ہو ایک فلاحی معاشرہ قائم ہو لیکن 67سال گزرنے کے باوجود ہم نے اپنے آپ کو اور اﷲ کو دھوکا دینے کی کوشش کی،نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق 25جنوری کو بھمبر کا تاریخی دورہ کریں گے بھمبر کے غیور اور بہادر عوام قائد پاکستان کا فقید المثال استقبال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھمبر کے اراکین جنر ل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع امجد یوسف چودھری،سیکرٹری ضلع چوہدری فرید اور امراء حلقہ جات نے رپورٹس پیش کیں ،عبدالرشید ترابی نے ضلع بھمبر میں جماعت اسلامی کے کام میں پیش رفت کی تحسین کی اور کہا کہ اس کو مزید آگے بڑھایا جائے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے قول وفعل کے تضاد نے معاشرے کو انتشار کا شکار کر دیا ہے اس خطے کو اسلام کا عادلانہ نظام اور فلاحی معاشرہ قائم کرنے کے بجائے اس کو برادری ازم اور کرپشن کا اکھاڑا بنا دیا گیا اس قیادت اور نظام کے ہوتے ہوئے آزادی کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے بار ہا کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ناکام رہے ہیں اس لیے جماعت اسلامی قوم کو تبدیلی کے لیے یکسو کرے اپنے عظیم نصب العین اور برحق مشن اور بے مثال قومی اور ملی خدمات سے قوم کو آگاہ کیا جائے کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر میں ایک نظریاتی اور دیانتدار حکومت قائم کی جائے یہ وقت کا تقاضا ہے جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکو سیاسی نعرے کے طور پر نہیں بلکہ نصب العین اور ایمان کا حصہ سمجھتی ہے حق خودارادیت کا حصول اس مسئلے کا حل ہے اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،حق خودارادیت کے حصول اور نظام کی تبدیلی کے جدوجہد کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا یہ دورہ آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا اس موقع پر اہل بھمبر بھرپور طور پر جلسے میں شرکت کریں اپنے قائد کا استقبال کریں جنہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھمبر ایک ایک فردایک ایک گھر تک دعوت پہنچائے موثر افراد کو جماعت میں شامل کریں،اپنے اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کو تیز کریں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 26فروری کو میرپور میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اہل میرپور سے خطا ب کریں گے اسی طرح یہ سیریز پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چلے گی،فرسودہ اور استحصالی نظام سے قوم کی گردنیں آزاد کروائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد کروائیں گے آزاد خطے کو پاکستان کے ساتھ شامل کر کے اس کی تکمیل کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر