{AF}
پروفیسر الیف الدین ترابی کی تحریک آزادی کشمیر سے کمٹمنٹ لازوال تھی ،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 18کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اہل پاکستان ان کے شانہ بشانہ رہیں گے،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے پروفیسر الیف الدین ترابی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،تعزیتی ریفرنس کی صدارت صدر ریاست آزاد کشمیر سردار یعقوب نے کی، تقریب سے خطاب جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ،غلام نبی نوشہری،غلام محمد صفی،جاوید ترابی،اظہر اقبال حسن،پروفیسر یعقوب شائق،کمانڈر عزیز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہندوستان 7لاکھ کے بجائے 14لاکھ فوج بھی رکھ لے مظالم میں اضافہ کر کے وہ کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیریوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ آزادی کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے سربراہ ہونے کے ناتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ڈھائے جانے کا تماشہ نہ دیکھیں بلکہ ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی اپنائیں،پاکستان کے 18کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے کسی طرح کے کوئی تعلقات قائم نہ کیے جائیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار تعلقات کشمیر کی آزادی کے بغیر قائم نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ پروفیسر الیف الدین ترابی این نظریے کا نام تھا ایک تحریک کا نام تھا ان کی رخلت سے ان کے خاندان کے ساتھ پوری جماعت اسلامی اور پوری قوم ان کے غم میں شریک ہے الیف الدین ترابی نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑی ہے انہوں نے کہا کہ 5جنوری سے 5فروری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل کرنے کی مہم شروع کی جائے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بیدار کرنے کے لیے اس طرح کی مہمات جاری ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بد ترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے ماؤں بہنوں اور بیٹوں کو شہید اور ان کی عزتیں تار تار کررہا ہے نوجوانوں کو گرفتا ر کر کے ٹارچر سلوں میں ٹارچر کر کے شہید کررہا ہے بچوں اور خواتین پر ظلم کی انتہا کررہا ہے ان حالات میں بھارت کے ساتھ آلو پیاز کی تجارت کرنا ،فنکاروں کے تبادلے کرنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اور پاکستان کے عوام اس کو قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیرکو اپنی شہ رگ کہا ہے کہ آج شہ رگ سے خون بہہ رہا ہے وہ دشمن کے قبضے میں ہے ہمیں اپنی شہ رگ کے لیے مضطرب ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں جو بچوں کا قتل عام ہوا یہ نائن الیون سے بڑا سانحہ تھا ہمارے مستقبل کو چھینا گیا اس کے بعد پوری قوم متفق ہوئی ہے قیادت کی سوچ بدلی ہے ہم سب نے ان تمام واقعات کی شدید مذمت کی ہے اس طرح کی دہشت گردی کو ئی فرد کرے یا جماعت کرے یا ریاست کرے اس کی سب مذمت کرتے ہیں لیکن اس کو مذہب کے ساتھ جوڑنا ظلم ہے اور اس سے دشمن خوش ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں سب مل کر کشمیر کی آزادی کے لیے یکساں موقف اختیار کریں اور عالمی برادری کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوری طریقے سے ہی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں دشمن سازشیں کر کے ہمیں باہم دست وگریبان کرنا چاہتا ہے ہمیں دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ میرے خون کا آخری قطرہ اور زندگی کی آخری سانس کشمیر کے لیے وقف ہے،اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار یعقوب نے کہا کہ سب سے پہلے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس طرح کے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جس سے میری معلومات میں اضافہ ہوا ہے میں الیف الدین ترابی صاحب کو ذاتی طور پر جانتا تھا وہ بہت اچھے انسان تھے انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں اور ہمارا یہ مشن ہے کہ ہم ایک ہو کر آزادی کی منزل کو حاصل کریں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ہو گلگت بلتستان ہو یا مقبوضہ کشمیر یہ سارے خطے آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے خوبصورتی سے کشمیریوں کی ترجمانی کی اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پروفیسر الیف الدین کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کمٹمنٹ کسی شک و شبہ سے بالا تھیں ان کی زندگی کا مشن کشمیر کی آزادی اور اسلام کا غلبہ رہا تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور آزاد خطے میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کرنے میں وہ ہمیشہ آگے آگے رہے ،سفارتی اور ابلاغی محاذ پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھرپو ر انداز سے اجاگر کیا عربی زبان میں 10سے زائد کتب تصنیف کیں عرب اور اسلامی ممالک میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا میرا ان کے ساتھ 35سالہ تعلق ہے اس دوران میں نے ان کو ہمیشہ کشمیر کی آزادی اور اسلام کے لیے مضطرب پایا۔