جماعت اسلامی پاکستان نے مشکل حالات میں ملک کو خونریزی سے بچانے میں اہم کر دار ادا کیا،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanجماعت اسلامی پاکستان نے مشکل حالات میں ملک کو خونریزی سے بچانے میں اہم کر دار ادا کیا،محمود الحسن چودھری{/AF}

نکیال( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے مشکل حالات میں ملک کو خونریزی سے بچانے میں اہم کر دار ادا کیا،موجودہ بحران میں سراج الحق کا کردار تاریخی تھا ،بے یقینی کے ماحول کو ختم کر کے امن کے لیے جدوجہد قابل تحسین ہے آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے کشمیر رابطہ کونسل سے ایک میز پر بٹھایا اور متفقہ اور قومی موقف پر اگھٹے کام کرنے کی روایت ڈالی ان خیالات کااظہار انہوں نے حاجی بوستان،خورشید چوہدری،شوکت حیات کی طرف سے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے وزیر خوراک چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی،حاجی منشی سمیت دیگر معززین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ میں نے ترکی میں سید مودودی کی فکر پر چلنے والے افراد دیکھے ان کی حکومت نے بے مثال تبدیلی لائی جو آج ایک ترقی یافتہ ترکی رول ماڈل ہے پاکستان میں موجودہ بحران میں سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ اور قابل تحسین ہیں،ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود الحسن چودھری نے کہا کہ ربیع الاول کا پیغام ہے کہ ہم نبی کریم ؐ کے مشن کو جاری رکھیں،آج قرآن سے غفلت برتنے کی وجہ سے ہم زوال کا شکار ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقیقی نظام زندگی کے مطابق فیصلے کرے،تمام فیصلے قرآن و سنت کے مطابق کیے جائیں تا کہ مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل قرآن وسنت میں موجود ہے بد قسمتی سے ہم اس کو پس پشت ڈال چکے جس کی وجہ سے بدامنی کی کیفیت سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ چاروں ائما کے مطابق زندگی میں قرآن مجید کو ایک مرتبہ ترجمہ کے ساتھ پـڑنا واجب ہے جب تک ہم اس کے فہم کو سمجھ کر اور دوسروں تک اس کا حقیقی پیغام نہیں پہنچائیں گے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے لوگ ربیع الاول کے تقاضوں کو عوام الناس تک پہنچائیں نبی ؐ کی سیرت اور بعثت کا مقصد بیان کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر