{AF}
اسلامی ممالک کے حکمران اسلام اور عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغرب کے آلہ کار بن چکے ہیں عبدالرشید ترابی{/AF}
میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران اسلام اور عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغرب کے آلہ کار بن چکے ہیں جس کی وجہ سے پوری امت میں بد امنی اور انتشار ہے ،حکمران اور عوام قرآن و سنت کی طرف رجوع کریں قرآنی تعلیمات کو اپنائیں اﷲ کے احکامات پر عمل اورنبیؐ کی سیرت اپنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطبہ جمعہ اور جماعت اسلامی ضلع میرپور کے ارکان جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن،ایوب مسلم،چوہدری سعود،ظہیر بابر،انجیئنر نعما ن اکرم اور دیگر قائدی نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے انبیاء کے چھوڑے ہوئے مشن کو لے کر چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اہلیان میرپور نے اپنے آباواجد اد کی قبروں کو ڈبو دیا مگر حکومت نے متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ابھی تک حل نہیں کیے جو حکومت کی ایک بڑی ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے جماعت اسلامی میرپور میں شکایات سیل قائم کرے اور عوام کے مسائل کی ترجمانی کرے میرپور میں اس وقت موافق فضا ہے اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت اسلامی کے ساتھ شامل کریں ربیع الاول کے مہینے میں سیرت کانفرنسز کا انعقاد کریں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم نبی پاک ؐ کی تعلیمات پر عمل کریں ان کو عام کریں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں حق دار کو حق دلائیں اور ظالم سے مظلوموں کو نجات دلائیں اور ایک ایسے معاشرہ کا قیام جہاں عدل و انصاف ،اخوت ومحبت ہو انہوں نے کہا کہ جس طرح میرپور کے عوام نے میرپور پروٹیکشن فورم کے تحت بجلی کے بلوں کے حوالے سے عوام کو متحد کر کے جدوجہد کی اسی طرح ظلم و ناانصافی میرٹ کے قتل عام کے خلاف بھی اپنی جدوجہد کو تیز کریں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 25جنوری کو بھمبر کو تفصیلی دورہ کریں گے جبکہ فروری میں میرپور کا دورہ کریں گے کارکنان اس تاریخی دورے کی بھرپور تیاری کریں،عبدالرشید ترابی نے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ لیا آئندہ کا لائحہ عمل اور اجتماعی اور انفرادی اہداف بھی دئیے اراکین جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان جماعت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ معاشرے میں نکلیں عوام تک اپنی دعوت پہنچائیں میرٹ کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کریں مظلوموں کی ترجمانی کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان غیبت ،جھوٹ ،حرام سے بچیں اور اﷲ کے دین کے نظام کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کریں۔