{AF}
ماہ ربیع الاوّل امت مسلمہ کو سیرت رسولؐ پرعمل کرنے کا درس دیتاہے۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ{/AF}
کوٹلی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حضور ؐ کی تعلیمات کو اپناکر مسلمان اپنا کھویاہوامقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ آج معاشرے کے اندر جتنی اخلاقی اورسماجی برائیاں ہیں ان کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے۔ عشق رسول ؐ کا دعویٰ کرنے کے باوجود ہمارے عمل اور کردار میں اسوہ رسول ؐ کی کوئی جھلک دکھائی نہیں دیتی۔ پاکستان 68سالوں کے بعد بھی اسلامی مملکت نہ بن سکا۔ آج ہماری معیشت سودی، سیاست فرنگی، معاشرت ہندوانہ اور اجتماعی پالیسیاں استعماری اور طاغوتی قوتوں کے اشاروں پرچل رہی ہیں۔ حضور ؐ نے جاہلیت کی تمام عصبیتوں کوختم کیا جبکہ ہم رنگ، نسل، برادری، علاقہ، زبان اورمفادات کی عصبیتوں اور تعصبات کو فروغ دے رہے ہیں۔ ماہ ربیع الاوّل میں حقیقی معنوں میں قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو استوارکرنا ہوگا تب دنیا و آخرت میں ہم سرخروہوسکتے ہیں۔ کسی مخصوص دن کی بجائے پورا سال حضور ؐ کے پیغام کو عام کرنے کی ضرور ت ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں بدامنی، لاقانونیت، افرا تفری، بے اطمینانی اور بے برکتی سے نجات کے لیے نظام مصطفی کانفاذ ضروری ہے۔