{AF}
پروفیسر الیف الدین ترابی کی وفات سے جماعت اسلامی ایک مدبرراہنما سے محروم ہوگئی۔ عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ{/AF}
کوٹلی (پ ر)مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ پروفیسر الیف الدین ترابی نے اپنی ساری زندگی تحریک اسلامی اور جدوجہد آزادی کشمیرکے پیغام کوعام کرنے کے لیے وقف کیے رکھی اورمسئلہ کشمیرکو عرب ممالک میں اجاگرکرنے میں اپنابھرپورکردار اداکیا۔ پروفیسرصاحب کی خدمات کو تحریکی حلقوں میں ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ، سابق امیر حبیب الرحمن آفاقی، نائب امیر ملک محمد اسلم، راجہ ریاست خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری ضلع مولانامحمد نصائب، امرائے حلقہ جات زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ، عابد حسین عابد، امتیاز دانش، توصیف الرحمن آفاقی اور محمد عرفان نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔ جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے مزیدکہاکہ پروفیسر الیف الدین ترابی کی وفات سے اہل کشمیر ایک قابل راہنما اور سکالر سے محروم ہوئے۔ ان کی وفات سے ایک ایساخلا پیداہواجو مدتوں پرنہ ہوسکے گا۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی وملی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔