امت آج مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اس کی بری وجہ قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiامت آج مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اس کی بری وجہ قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امت آج مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اس کی بری وجہ قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے،قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ کیا جائے،سید مودودی ؒ کے اس قول کے مطابق ’’قرآن وسنت کی دعوت لے کر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤ‘‘زندگی کے ہر شعبے میں قرآن کا رنگ غالب کریں،آج مغربی تحزیبی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کے فہم کو حاصل کیا جائے اور ہر گاؤں اور بستی میں قرآن فہمی کے لیے درس و تدریس کا سلسلہ قائم کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام فہم القرآن کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فہم القرآن کلاس سے عبدالرشید نعمانی،تنویر خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے امت کو فرقوں اور مسلکوں میں تقسیم کیا ہے تا کہ اس کی طاقت کو کمزور کیا جا سکے اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے،قرآن کے فہم کو حاصل کر کے ہی ہم اپنی زندگی اور معاشرے میں انقلاب لا سکتے ہیں،تربیتی پروگرامات کے ذریعے زوق شوق پیدا کیا جاتا ہے،اپنے گھروں،سماج اور معاشرے میں قرآن کے فہم کو عام کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان زیادہ سے زیادہ فہم القرآن کورس کریں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قرآن مجید اﷲ کی طرف سے امت کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے اس کے فہم کو سمجھنے اور اسے آگے معاشرے میں پھیلانا ہمارا مشن ہے،انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم نہایت ضروری ہے حکومتی سطح پر ایسے ادارے بنائے جاننے چاہیے جہاں تدریس قرآن فہمی کروائی جاتی ہو،قرآن کے فہم سے خیر و شر میں تفریق اور درست اور غلط سمت کا پتہ لگتا ہے،جماعت اسلامی کے کارکنان ہر ضلعے ،حلقے ،یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر قرآن کلاسز کا اہتمام کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پراسس سے گزاریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر