{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی سیشن2014-17ء تنظیم سازی مکمل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل اور محمود الحسن چودھری نائب امیر بن گئے{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس ہواجس میں مشاورت کے بعد مرکزی تنظیم مکمل کی ہے جس میں نائب امراء مشتاق ایڈووکیٹ،ڈاکٹر خالد محمود ،نورالباری،شیخ عقیل الرحمن،ڈاکٹر مشتاق ،محمود الحسن چودھری جبکہ سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ اسسٹنٹ سیکرٹریز نثار شائق،ارشد بخاری،ڈاکٹر ریاض،آفتاب عالم ایڈووکیٹ،اسماعیل شریعت یار،سیکرٹری مالیات عبدالوحید عباسی،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان ہیں،واضح رہے کہ ارشد ندیم ایڈووکیٹ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نئے سیکرٹری جنرل بنے ہیں وہ اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل ،ضلع پونچھ کے سابق امیر رہ چکے ہیں اور اس وقت ضلع سدہنوتی کے امیر پر فائز ہیں،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے ایل ایل بی کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ،پاکستان سٹیڈیز میں بھی ماسٹر ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی،ایجوکیشن اینڈ منیجمنٹ کی ڈگری UMTلاہور سے حاصل کی ۔