{AF}
جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کی سیشن 2014-15کے لیے تنظیم سازی مکمل {/AF}
راجہ نزاکت علی خان ناظم کشمیر ،فیضان اعجاز سیکرٹری جنرل منتخب راولپنڈی( پ ر) جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم راجہ نزاکت علی خان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھانے اور اسلامی نظام تعلیم کے رائج کرنے کے لیے مصروف عمل ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اقربا پروری کو پروان چڑھایا جا رہا ہے حکمران آزادی کے بیس کیمپ میں اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف عمل ہے،حکمران آزادی کے بیس کیمپ میں اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں اور تعلیمی ادارون کی بے تحاشا فیسوں اور تعلیمی معیار کی زبوں حالی اور غریب طبقے کی تعلیمی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ حکمرانوں کی کھینچا تانی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حستہ حالی حکومت آزاد کشمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے،دریں اثنا اجلاس میں ناظم کشمیر نے مشاورت کے بعد فیضان اعجاز کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے جبکہ مرکزی ذمہ داران نے مشاورت کے بعد قاضی واجد حمید کو شعبہ سکولز کا صدر مقررکیا وقاص امیر کو اسلامی جمعیت طلبہ ضلع پونچھ ،مسرور احمد ہٹیاں بالا،شہاب افغانی نیلم،عمر نذیر جامعہ کشمیر،ثوبان اعظم جامعہ پونچھ راولاکوٹ مقام کا ناظم مقرر کیا گیا۔