باغ کو اجڑنے نہیں دیں گے ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi باغ کو اجڑنے نہیں دیں گے ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 15جنوری کو باغ پریس کلب کے سامنے کھلی عوامی کچہری لگائیں گے تما م مسائل زدہ لوگ تشریف لائیں،باغ میں قراء کی تقرریوں میں بدترین میرٹ پامال کیا گیا قرآن کی تعلیم دینے والوں کا حق چھینا گیا،جماعت اسلامی ان تقرریوں کی منسوخی تک مہم جاری رکھے گی،آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی ظلم و ناانصافی کے خلاف کھلی عوامی کچہریاں لگائیں گے،جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی نگہبانی کرے گی باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے 15جنوری کو باغ میں عوامی مسائل میرٹ کی پامالی ظلم اور نا انصافی ویمن یونیورسٹی متاثرین زلزلہ ،متاثرین سیلاب کے لیے کھلی کچہری لگانے کا اعلان کر دیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم و نا انصافی میرٹ کی پامالی کے خلاف جہاد کرے گی عوامی حقوق کی نگہبانی جماعت اسلامی اپنا مشن سمجھتی ہے جماعت اسلامی باغ کو اجڑنے نہیں دے گی اس کو حقیقی اسلامی باغ بنائے گی جہاں عدل و انصاف کیا جائے گا حق دار کو حق فراہم ہو گا ظلم اور نا انصافی کرنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ باغ میں قراء کی تقرریوں میں میرٹ کی جس درجہ پامالی کی گئی وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ حکومت فوری طور پر ان تقرریوں کو منسوخ کرے اور میرٹ کی بنیاد پر افراد کو تعنیات کیا جائے،قرآن کی تعلیم دینے والوں کا حق غصب کیا گیا ہے جماعت اسلامی عوام حقوق کے حصول کے لیے میدان میں آئی ہے اور میدان میں موجود رہے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی ظلم نا انصافی میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے خلاف کھلی عوامی کچہریاں لگائے گی،انہوں نے کہا کہ اہل باغ جو مسائل کا سامنا کر رہے ہیں وہ 15جنوری کو پریس کلب باغ کے سامنے تشریف لائیں یہاں انتظامیہ بھی موجود ہو گی جس فرد کو بھی جس محکمے سے شکایت ہے وہ یہاں آئے متعلقہ محکمے کا ذمہ دار یہاں موجود ہو گا وہ اس کا مسئلہ حل کرے گا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مثبت تنقید پر یقین رکھتی ہے ،عوامی مسائل پر کوئی کمپرمائز نہیں کیا جائے گا عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی مگر وہ اس میں ناکام رہی ہے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں حق دار کو حق سے محروم کیا جا رہا ہے سکیم خور اور کمیشن خور قومی دولت پر ہاتھ صاف کررہے ہیں یہ چند مربع کلو میٹر پر آزاد خطہ ترقی یافتہ ہونا چاہیے تھا اگر اس پر دیانتدار سے کام کیا جاتا مگر بد دیانت قیادت نے اس کو مسائلستان میں بدلا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم اور نا انصافی کے خلاف ڈھال بنے گی،انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب،متاثرین زلزلہ ،ویمن یونیورسٹی جیسے مسائل کوعوام لے کر آئیں اور میڈیا کے سامنے پیش کریں اور اس کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر