الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکرگی بہت شاندار،بلا تفریق متاثرین سیلاب زدگان یتیم بچوں کی کفالت جاری رکھے ہوئے ہے جو قابل تحسین ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکرگی بہت شاندار،بلا تفریق متاثرین سیلاب زدگان یتیم بچوں کی کفالت جاری رکھے ہوئے ہے جو قابل تحسین ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر غریب بے سہارا افراد کی کفالت کررہی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکرگی بہت شاندار،بلا تفریق متاثرین سیلاب زدگان یتیم بچوں کی کفالت جاری رکھے ہوئے ہے جو قابل تحسین ہے، الخدمت فاؤنڈیشن اپنے محدود وسائل کے باوجود آزاد خطے میں اپنی سروسز جاری رکھتے ہوئے خدمت کے میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر ڈاکٹر ریاض ،سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن خرم فاروق،عطاء الرحمن چوہان،اسماعیل شریعت یار،ڈاکٹر ریاض مرزا،عاطف اقبال عباسی نے خطاب کیا،اجلاس میں گذشتہ سال کی کارکرگی رپورٹ پیش کی گئی جسے امیر جماعت اسلامی نے سراہا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت راولاکوٹ اور باغ میں یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم و تربیت کے اہتمام کے لیے آغوش سینٹر کا اہتمام کیا ہے جلد کوٹلی،پلندری اور دھیرکوٹ میں مزید ایسے ادارے قائم کریں گے،انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے محدود وسائل کے باوجود خدمت کے میدان میں اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں عوام کو ریلیف فراہم کرے،الخدمت فاؤنڈیشن مخیر افراد کے تعاون سے حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب ذدہ علاقوں خصوصاً جوبارشوں کی وجہ سے لوگ متاثرہوئے ہیں ان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر