جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر وتحریک آزاد ی کشمیرکے نامور ہیرو پروفیسر الیف الدین ترابی انتقال کرگئے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر وتحریک آزاد ی کشمیرکے نامور ہیرو پروفیسر الیف الدین ترابی انتقال کرگئے {/AF}

راولپنڈی ( پ ر)پروفیسر الیف الدین ترابی کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے،پروفیسر الیف الدین ترابی چیف ایڈیٹر رہے عربی میگرین کشمیرالمسلمہ اور عربی زبان میں درجنوں کتب کے منصف تھے،مسئلہ کشمیرکو عرب ممالک میں بھرپور انداز سے اجاگر کیا،پروفیسر الیف الدین ترابی 1965ء میں ہجرت کرکے پاکستان آئے تک سے لے کر تادم واپسی تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرتے رہے ہیں اور قلم جہاد میں برابر شریک رہے،پروفیسر الیف الدین ترابی عرضہ قلب میں مبتلاتھے مگر کبھی بھی اس کو آڑے نے دیا،اپنی پوری زندگی تحریک آزادی اور دین کے غلبے کے لیے وقف رکھی،ان کی وفات پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی سے جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،لیاقت بلوچ،عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین نے تعزیت کی،اس موقع پر آزاد جموں وکشمیراور مقبوضہ کشمیرکی قومی قیادت نے بھی اظہار تعزیت کیا،سید علی گیلانی ،یاسین ملک ،شبیر شاہ،میرو اعظ عمر فاروق سمیت دیگرقائدین نے اظہار تعزیت کیا،آزاد کشمیرکے قائدین صدر آزاد کشمیرسردار یعقوب خان،وزیر اعظم آزاد کشمیرچودھدری عبدالمجید ،اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر، سردارعتیق احمد ،شاہ غلام قادر،مولانا سعید یوسف،سمیت دیگر قائدین نے اور صحافیوں اور سماجی قائدین نے اظہار تعزیت کیا اور پروفیسر الیف الدین ترابی کی خدمات کی تحسین کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر