{AF}
عبدالرشید ترابی کا شبیر شاہ ،ملک صادق سے اظہار تعزیت{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے شبیر شاہ ،ملک صادق اور ضاء کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ والدہ دنیا میں عظیم سرمایہ وہوتی ہے ۔جس کے قدموں میں جنت ہے،انھوں نے کہاکہ شبیر شاہ کی والدہ نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا مصائب براشت کیے اﷲ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے،آزاد کشمیرکے سیکرٹیر مالیات ملک صادق کی والدہ کی وفات پران سے اظہار تعزیت کیا اور مصروف صحافی ضاء کی والدہ مقبوضہ کشمیرمیں انتقال کرگئیں تھیں ا ن سے اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر سابق امیر سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر خالدمحمود،ڈاکٹر مشتاق،نورالباری ،مشتا ق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایـڈووکیٹ، اور سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان نے مرحومین کے لیے دعامغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔