بارہ ربیع الاول قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتاہے ۔ عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi بارہ ربیع الاول قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتاہے ۔ عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہامام الانبیاء محمد صلی اﷲ علیہ و سلم یتیم ہونے کے باوجود پوری دنیا میں اسلامی انقلاب لائے‘ انہوں نے یتیموں کی خدمت کو بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے قیامت کے دن اس فرد کو اپنے ساتھ ہونے کا اعلان کیا ۔ الخدمت کے زیر اہتمام آغوش یتیم بچوں کی تعلیم کا انتظام کر کے قابل تحسین کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغوش کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آفتاب چغتائی ‘ نثار احمد شائق ‘ طاہر عباسی ‘ظہیر گردیزی ‘ مولانا ہدایت اﷲ اور راجہ مقبول نے خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے وہ کام کر رہے ہیں جو حکومتی اداروں کے کرنے کے ہیں۔ لیکن حکومتی ادارے وہ کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے یتیموں اور بے سہارا افراد کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف زکوٰۃفنڈ میں سالانہ ستر کروڑ روپے جمع ہوتے ہیں اور بنک سے نفع لے کر بھی زکوٰۃ کا مصرف صحیح نہیں ہو رہا اگر حکومت صرف زکوٰۃ کا نظام درست کر لے تو آزاد کشمیر میں کوئی غریب اور بے سہارا نہ مدد کے بغیر نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ خود بھی آگے آئیں اور ا سطرح کے اداروں کے ساتھ بھی تعاون کریں تا کہ معاشرے میں پھیلے ہوئے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست قائم نہیں ہو سکتی ۔ اسی لیے جماعت اسلامی اسلامی فلاحی معاشرے اور ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے تا کہ معاشرے سے غربت ‘ افلاس کو ختم کر کے صحت مند معاشرہ قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے صحت اور تعلیم کے میدان میں لوگوں کو بے سہارا نہیں چھوڑا اسی طرح خدمت کے میدان میں بھی جماعت آگے ہے ۔ سید مودودی علیہ الرحمہ نے جب سے جماعت قائم کی ہے اسی دن سے خدمت کا شعبہ بھی قائم کیا تاکہ عوام کی خدمت کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کرپٹ نظام کی وجہ سے ہیں عوام اس نظام کو تبدیل کرنے کے لیے اسی طرح منظم اور متحد ہو کر جدوجہد کریں جس طرح انہوں نے 1947ء میں آزادی کے لیے جدوجہد کی تھی ۔ علاقوں ‘ برادریوں اور مفادات کے دائروں سے نکل کر نظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی جب قومی ایجنڈا بنے گا تو کشمیر بھی آزاد ہوگا اور نظام بھی تبدیل ہوگا کشمیرکی آزادی کے لیے آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی اور حقیقی بیس کیمپ کا قیام ضروری ہے ۔اس کے بغیر آزادی کی منزل حاصل نہیں ہو سکتی تحریک آزادی کشمیرکا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر میں نظام کو تبدیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ظلم نا انصافی ‘ میرٹ کی پامالی سے باہمی رواداری کا احساس ختم ہوگا ‘ انتشار بڑھے گا اس لیے ضروری ہے کہ ریاست کے اندر میرٹ بحال ہو ‘ عدل و انصاف ہو ‘ حق دار کو حق ملے تاکہ باہمی رواداری قائم رہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر