{AF}
آزاد خطے کو مثالی ریاست اور جماعت اسلامی کو پوری دنیا کے لیے ماڈل جماعت بنائیں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}
ہٹیاں ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے کو مثالی ریاست اور جماعت اسلامی کو پوری دنیا کے لیے ماڈل جماعت بنائیں گے،تمام تجربات انجام کو پہنچ چکے ہیں،باربار آزمودہ لوگوں کو آزمانے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،جماعت اسلامی بڑے اسلامی انقلاب اورتبدیلی کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرچکی ہے عوام بھرپور ساتھ دیں تو ان کے بنیاد ی مسائل پانچ سالوں میں حل کردیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع ہٹیاں کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع امیر ضلع پرودفیسر شوکت سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے تحریک آزادی کشمیرمیں تاریخی کردار ادا کیا اور کررہی ہے،صحت ،تعلیم اور خدمت کے میدان میں وہ کارہائے نمایا ں سرانجام دیے ہیں جو کسی اور جماعت کے حصے میں نہیں آئیں ،انھوں نے کہاکہ آزاد خطہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے صاحب کردارقیادت اور جماعت کو اقتدار ملے توآزاد خطے کو یورپ سے زیادہ ترقی یافتہ ریاست بنادیں،انھوں نے کارکنوں کو ہدیت کی کہ وہ ایک ایک فرد تک بلاتخیص جائیں ان کو جماعت اسلامی میں شامل کریں،موثر افرا دتک دعوت پہنچائیں،اپنی تنظیم کو مضبوط کریں،وارڈ کی سطح تک تنظم کو موثر بنائیں،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک پہنچنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنائے بغیر کشمیرکی آزادی کو کامیابی تک پہنچانا مشکل ہے اور آزا دخطے کے عوام کے مسائل بھی حل کروانا مشکل ہے،عوام دیکھ رہے ہیں کہ گزشتہ 68سالوں سے عوام کے ساتھ کیا ہورہاہے ،کیا مسائل حل ہورہے ہیں کیا کرپشن میں کمی ہے کیا میرٹ کی بحالی ہوئی ہے،ہر آنے والی حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ یہ خطہ ہمارے آ باوجداد نے قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے آزا د کروایا تھا ان کے خوابوں کو بھی چکنا چور کیا گیا ،آج ہمارے اوپر جو عذاب مسلط ہے اس کی بڑی وجہ بھی دین سے بے وفائی ہے اپنے عہد سے بے وفائی ہے،انھوں نے کہاکہ سودی معاشی نظام اﷲ سے جنگ کے متراد ف ہے اﷲ سے جنگ مول لے کر کیسے اﷲ کی نصرت کی امید رکھ سکتے ہیں،اﷲ کو راضی کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ آزادی خطے میں تبدیلی کوئی مسئلہ نہیں ہے کارکن اپنی جان مال اور وقت صرف کریں اﷲ کی نصرت آئے گی،انھوں نے کہاکہ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ،عوامی مسائل کے ترجمان بنے ان کی مسائل کو اجاگر کریں ،ان کی خوشی اور غمی میں شریک ہوں،کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کریں ۔