یکسو قوم کی تیاری کے لیے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ‘ عبدالرشید ترابی ‘ جاوید بڈھانوی

{AF}abdul rasheed turabi یکسو قوم کی تیاری کے لیے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ‘ عبدالرشید ترابی ‘ جاوید بڈھانوی {/AF}

سیاسی مداخلت میں نظام تعلیم کو بری طرح متاثر کیا ہے تبادلے اور تقرریاں میرٹ کے بجائے پسند اور نا پسند کی بنیاد پر ہو رہی ہیں ‘ ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیمی بحران سے نسل نو کو بچانے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ایسے اداروں کی دنیا میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے مگر یہاں مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں ‘جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ‘ عوام ووٹ دیتے وقت اس کا خیال رکھیں کہ صاحب کردار کون لوگ ہیں ‘ اور بکنے والے کون ہیں؟ سید مودودی ؒ جو مفکر اسلام تھے ان کے دیے ہوئے نظام کو اہل ترکی ماڈل بنائے ہوئے ہیں یورپ اور برطانیہ سے بہتر نظام اس وقت ترکی میں موجود ہے کوٹلی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ یکسو قوم کی تیاری کے لیے یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے دنیا میں جن اقوام نے بھی ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے ‘ ہمارے ہان سیاسی مداخلت کی وجہ سے نظام تعلیم بری طرح متاثر ہے ۔ تقرریاں اور تبادلے بھی میرٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کمیشن لے کر کیے جاتے ہیں جو ہماری تعلیمی انحطاط کا باعث ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی بلال کی طرف سے عمارت جماعت اسلامی کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر خوراک جاوید بڈھانوی ‘ محمود الحسن چودھری ‘ پروفیسر مصطفی ‘ شاہد رفیق ‘ عبدالحمید چودھری ‘ اکرام شاہین ‘ مولانا فیض ‘ ماسٹر اختر پروفیسر یونس ‘ ڈاکٹر شاہ نواز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن پورے معاشرے کا اثاثہ ہے اس میں تعلیم کے میدان میں کار ہائے نمایان سر انجام دیے ہیں اور حکومت نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے ۔ وزیر تعلیم سمیت سب اس کا برملا اظہار کر رہے ہیں کہ اس ادارے نے قومی خدمت کی ہے ۔جس کی ستائش ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ ہمارے آباؤ اجداد نے اﷲ کے نظام کے غلبے کے لیے حاصل کیا تھا پاکستان بھی کلمے کی بنیا دپر معرض وجود میں آیا ستر لاکھ افراد نے ہجرت کی ۔ گیارہ لاکھ افراد نے قربانیاں پیش کیں لاکھوں عزتیں لٹیں ‘ اس لیے کہ یہاں اﷲ کا نظام غالب ہوگا لوگ قرآن و سنت کے مطابق آزادانہ طو رپر اپنی زندگیاں گزاریں گے اس دھرتی پر اﷲ کا نظام نافذ ہوگا مگر وہ ابھی تک تشنہ ہے۔ جس کی وجہ سے ہم پر اﷲ نے بد امنی کا عذاب مسلط کر دیا ہے ۔ اس عذاب سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ پوری قوم رجوع اﷲ کرے انفرادی اور اجتماعی طو رپر سب مل کر توبہ کریں اور اپنے اس اصل مقصد کی طرف لوٹ آئیں جس کی وجہ سے ہم عذاب میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد مرحوم نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے تمام مسالک پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے کا ارادہ کیا تھا تا کہ یہاں سے فرقہ واریت کو ختم کیا جا سکے۔ اس موقع پر وزیر خوراک جاوید بڈھانوی نے کہا کہ میں نے سید مودودی ؒ جو اسلام کے مفکر ہین ان کے دیے ہوئے نظام کو ترکی میں دیکھا ہے اس وقت جو نظام ترکی میں چل رہا ہے وہ برطانیہ اور یورپ سے کئی گنا بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے اس دور دراز علاقے میں بھی اپنا سکول قائم کر کے تعلیم سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔ اس لیے میں عبدالرشید ترابی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس پسماندہ علاقے میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے سکول قائم کیا ہوا ہے ۔ جہاں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر