{AF}
جماعت اسلامی انتخابات کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔{/AF}
کوٹلی (پ ر)جماعت اسلامی انتخابات کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔ آئندہ الیکشن کے لیے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی سیاسی کمیٹی تمام حلقوں میں کارکنان سے مشاورت کررہی ہے۔ ضلع کوٹلی کے تمام حلقوں سے 2016ء کے الیکشن میں امیدوار پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتاریں گے ۔ اراکین جنرل کونسل اورممبران وارڈ وائز تنظیم سازی اور پولنگ اسٹیشن کی بنیاد پر کمیٹیاں تشکیل دیں ۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کارلائے جائیں تو انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت مسجد الشہداء میں منعقدہ حلقہ نمبر 1کوٹلی اور حلقہ3سہنسہ کے اراکین جنرل کونسل اورکارکنان کے علےٰحدہ علےٰحدہ اجلاسوں سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ اورمرکزی سیاسی کمیٹی کے سیکرٹری راجہ نثار احمد شائق نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق امیر ضلع حبیب الرحمن آفاقی، نائب امیرملک محمد اسلم، راجہ ریاست خان ایڈووکیٹ، حلقہ سہنسہ کے امیر عابد حسین عابد، محمد عرفان راجہ، امیر حلقہ کوٹلی زاہدا لحسن چوہدری ایڈووکیٹ،، چوہدری جمیل احمد سمیت اراکین اورممبران جماعت کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ اور راجہ نثارا حمد شائق نے تمام شرکاء سے مشاورت سے تین تین ناموں پرمشتمل حلقہ 1کوٹلی اورسہنسہ کی سیاسی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ اجلاس میں کارکنان نے کھل کر جماعت کی سیاسی پالیسی پر اظہارخیال کیا ۔ بعض شرکاء نے سخت تنقید کرتے ہوئے اصلاح و احوال کامطالبہ بھی کیا۔ طے پایاکہ حلقہ چڑھوئی، کھوئیرٹہ اور نکیال کے اجلاس بھی جلد ہوں گے۔