ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوجائے تو امن وامان بحال ہوسکتاہے ۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوجائے تو امن وامان بحال ہوسکتاہے ۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ{/AF}

کوٹلی (پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوجائے تو امن وامان بحال ہوسکتاہے ۔ اسلام نے چودہ سو سال قبل قتل کے بدلے قتل کے قانون پرعمل کرکے معاشرے کوجنت کوعملی نمونہ بنایا تھا۔ شریعت اور شرعی سزائیں نافذ ہوجائیں تو پشاور جیسے دلخراش واقعات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد سے مظلوموں کی داد رسی ہوگی۔ پاکستان کا اصل مسئلہ مذہبی انتہا پسندی کے ساتھ ساتھ دین بیزار طبقے کی لبرل آزادی بھی ہے جو دہشت گردی کی آڑمیں شعائر اسلام پرمسلسل حملے کرکے اشتعال پھیلارہے ہیں ۔ پشاور میں جو درندگی ہوئی اس سے جانور بھی شرمندہ ہیں ۔ ایسے لوگوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اورنہ ہی انسانیت سے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے دورہ میرپور کے دوران وفود سے گفتگو اورکوٹلی میں اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پشاور میں معصوم بچوں کوخون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سانحہ قومی المیہ ہے اس کا غم کبھی ختم ہونے والا نہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر