جماعت اسلامی نے باطل نظریات کو فکری محاذ پر شکست فاش دی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی نے باطل نظریات کو فکری محاذ پر شکست فاش دی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 آزاد خطے میں موافق حالات ہیں حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے ،مشکلات اور مسائل کے باوجود اسلامی جمعیت طلبہ نے حوصلہ افزا پیش رفت کی ہے امکانات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جمعیت اور احباب اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں،عالمی استعمار امت کے نوجوانوں کو ہد ف بنا کر گمراہ کر رہا ہے،جمعیت کے زیر اہتمام احباب کنونشن سے ڈاکٹر مشتاق،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،نثار احمد شائق،نزاکت علی خان،امجد یعقوب،نثار صابر ،خرم فاروق اور دیگر کا خطاب راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے باطل نظریات کو فکری محاذپر شکست فاش سے دوچار کردیا ہے ،جنوبی ایشیا میں اسلامی تحریکوں اسلامی جمعیت طلبہ نے پیش قدمی کی ہے مسائل اور مشکلات کے باوجود یہ پیش قدمی حوصلہ افزا ہے مغربی استعمار اور اس کے گماشتے تمام تر وسائل صرف کرنے کے باوجود امت کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ نے امت کے نوجوانوں کی درست راہنمائی کی اور ان کو اپنے مستقبل سے مایوس ہونے کے بجائے امید کے چراغ جلائے آزاد خطہ حقیقی تبدیلی کے لیے موافق ہے یہاں نہ کوئی وڈیرا ہے نہ کوئی جاگیردار ووٹر یہاں کسی کے زیر سایہ نہیں وہ آزادانہ من مرضی سے اپنا ووٹ کاسٹ کرتا ہے یہاں تبدیلی نوشتہ دیوار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی ڈاکٹر مشتاق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق،ناظم کشمیر نزاکت علی خان،شباب ملی کے صدر امجد یعقوب،احباب کے صدر حرم فاروق،نثار صابر،فیضان اعجاز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار اعجاز افضل خان نے دعا سے کنونشن کا اختتام کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ اپنی شاندار روایات رکھتی ہے جمعیت کے نوجوانوں نے نوجوانوں کو اپنے مستقبل سے مایوس ہونے کے بجائے امید کے چراغ جلائے تحریک آزاد ی کشمیر ہو یا نوجوانوں کی اسلامی تعلیم و تربیت اسلامی جمعیت طلبہ نے لازوال کردار ادا کیا ہے اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر جماعت اسلامی سے قبل وجود میں آئی اور اسی نے جماعت اسلامی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا اس حوالے سے جمعیت جماعت اسلامی مدر تنظیم ہے،انہوں نے کہا کہ کالجز اور یونیورسٹیوں کے اندر نوجوانوں کو تعلیم کا ماحول فراہم کرنا اور ان کو تعلیم و تربیت کے اسلحہ سے لیس کرنا جمعیت کا اہم ہدف رہا ہے انہوں نے کہا کہ پورا عالم مغرب امت کے نوجوانوں کو اپنی تہذیبی یلغار کے ذریعے بے راہ روی پر لگانے کے لیے وسائل صرف کر رہا ہے اور اس کے سامنے اسلامی جمعیت طلبہ نے بند باندھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے اندر اسلامی شعار کی بیداری پیدا کی،جمعیت کے نوجوان ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے اندر حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے یہاں نہ کوئی وڈیرا ہے نہ کوئی جاگیر دار یہاں ووٹر آزاد ہیں اپنی من مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو ایک ماڈ ل ریاست بنائیں گے جہاں عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم ہو گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آزاد خطے کے اندر بڑی شخصیات کے ہوتے ہوئے بھی اپنی جگہ پیدا کی ہے اور اب کوئی بڑا چیلنج بھی درپیش نہیں ہے اور تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی کا کردار خدمت کے میدان ،تعلیم اور صحت کے میدا ن میں جماعت اسلامی شاندار کریڈٹ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کو چھوڑ کر مغرب کو راضی کرنے کا نظام اختیار کیا گیا جس سے آج مسائل پیدا ہیں انہوں نے کہا کہ اﷲ کو راضی کرنے کے بجائے مغرب کو راضی کرنے کی پالیساں بنائیں گئیں جس کے نتیجے میں ملک مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر