{AF}
پشاور میں بچوں کے قاتل اور ڈرون حملے کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں نورالباری{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر امور مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ پشاور میں بچوں کے قاتل اور ڈرون حملے کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء انہوں نے غائبانہ نماز جنازہ میں بھی شرکت کی،انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے یہ جنگ کے دوران بھی بچوں خواتین اور حتیٰ کہ پھل دار درختوں کو بھی کاٹنے سے منع کرتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان دشمن عناصر کی کاروائی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے ڈرامے کے آخری مرحلے میں ہے کشمیری ان انتخابات کو حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں سمجھتے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے آج بھی دنیا میں حق خودارادیت فراہم کیا جا رہا ہے بھارت کیوں نہیں فراہم کرتا انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت حق خودارادیت فراہم نہیں کر تا کشمیری جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیری آوٹ آف باکس کوئی حل قبول نہیں کریں گے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔