{AF}
مملکت خداداد پاکستان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے گھیرے میں ہے،پوری قوم حکمران ،عسکری اور سیاسی قیادت مل کر پاکستان کو مسائل اور بحران سے نکالنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے،عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مملکت خداداد پاکستان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے گھیرے میں ہے،پوری قوم حکمران ،عسکری اور سیاسی قیادت مل کر پاکستان کو مسائل اور بحران سے نکالنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے،ایٹمی پاکستان دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے،خانہ جنگی اور عدم استحکام پیدا کرنا دشمنوں کا ہدف ہے ،بھارت کشمیرسے توجہ ہٹانے اور پاکستان کو کمزور کرنے اور تخریب کاری کے لیے منظم منصوبے پر عمل پیرا ہے،پوری قوم اور قیادت مل کر دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے افشاں کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ دشمن پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتے یہ اﷲ کے نام پر حاصل ہونے والی مملکت ہے یہ الگ بات ہے کہ جن مقاصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں،قیام پاکستان کے لیے برصغیر میں تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی لاکھوں افراد نے اپنے گھر بار چھوڑے اور لاکھوں افراد نے جانوں کے نذرانہ پیش کیے،انھوں نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے ،یہ جنگ کے دوران بھی بچوں ،بورھوں ،خواتین اور جنگ نہ کرنے والوں کی حفاظت کا درس دیتاہے،انھوں نے کہاکہ 16دسمبر کا انتخاب ہی واضح پیغام ہے کہ یہ کس نے کیاہے اور اس کے پیچھے کون ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک اور ملت کے لیے قربانیاں دیں ہیں،بنگلہ دیش میں نظریہ پاکستان کو بچانے لیے ہزاروں جمعیت اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے قربانیاں دیں ہیں اور آج بھی بنگلہ دیش کی جیلوں سے جماعت اسلامی کے قائدین کے جنازے اٹھ رہے ہیں،بھارت وہاں بھی ملوث ہے اور بھارت یہاں بھی ملوث ہے،بھارت ہمار ا دشمن ہے اور اس کو دشمن سجھ کر اس سے معاملات کیے جائیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برصغیر میں دوقومی نظریے کی جنگ جاری ہے ،کشمیراور بنگلہ دیش اس کی واضح مثالیں ہیں،انھوں نے کہاکہ بھارت کوشش کررہاہے کہ پاکستان میں تخریب کاری کی جائے تاکہ پاکستان کو اپنے مسائل میں اتنا الجھا دیا جائے کہ وہ کشمیرسمیت دیگر مظلوموں کی بات اور حمایت کرنا ترک کردے اس سے وہ کشمیریوں کو یہ پیغام دے کہ وہ اس جدوجہد سے باز آجائیں اب آپ کی مدد نہیں ہوگی،انھوں نے کہاکہ مضبوط اور مستحکام پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کیا ضامن ہے۔