حکومت دیامر ڈیم کے متاثرین کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے،مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocateحکومت دیامر ڈیم کے متاثرین کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے،مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت دیامر ڈیم کے متاثرین کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے،متاثرین کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر ڈیم سے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی خوش آئند ہے مسائل کے حل میں پیش رفت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں الیکشن کمشنر اور نگران وزیر اعلیٰ بے یقینی کی کیفیت کو فوراً دور کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور خطے سے متعلق پائے جانے والے غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ کرے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جنگ لڑی اسے اپنا فرض سمجھتے ہوئے جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر کرپشن،بے روزگاری ،میرٹ کی پامالی تعمیر و ترقی اور آئینی حقوق کے لیے قابل عمل اور انقلابی منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔مشتاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ آمووہ قیادت اور فرسودا نظام نے عوام کے مسائل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیاہے،جماعت اسلامی ظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف جہاد کرنے کے لیے میدان میں نکلی ہے،اس نظام کے ہوتے ہوئے نہ عزت محفوظ ہے اورنہ ہی ایمان محفوظ ہے انگریزوں کے اس نظام کو تبدیل کریں گے ،معاشرے کے اچھے اور تبدیلی چاہنے والے افراد جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں تاکہ اس نظام کو تبدیل کیا جائے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں آئی ہے اور تبدیلی لائے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر