پاکستان کی قومی اور عسکری قیادت مل کر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دے عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پاکستان کی قومی اور عسکری قیادت مل کر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دے عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کی قومی اور عسکری قیادت مل کر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دے تاکہ ملک کو سنگین بحران اور خانہ جنگی کی حالت سے نکالا جائے پاکستان کے حکمران اور عوامی سب مل کر انفرادی اور اجتماعی طور پر پر توبہ کریں اور اﷲ کو راضی کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے اندورانی اور بیرونی دشمن پاکستان کے خلا ف سازشیں کررہے ہیں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور محض ایک واقعے کی مذمت کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اس کے لیے مشترکہ حکمت عملی پنانا ہوگی،انھوں نے کہاکہ اﷲ کو فراموش کریں گے تواﷲ ہمیں فراموش کردے گا،جب اﷲ فراموش کردے گا تو ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہو گا ہمیں اﷲ راضی کرناہوگا،انھوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا،مگر ابھی تک اس میں اﷲ کا نظام نافذ نہیں ہوا،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام کے لیے دنیا کی بڑی ہجرت ہوئی لاکھوں افراد مہاجر ہوئے،انھوں نے کہاکہ لاکھوں افراد نے جانیں قربان کیے مگر ابھی تک وہ پورا نہیں ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر