{AF}
جماعت اسلامی کی مرکزی سیاسی کمیٹی کا اہم دورہ کوٹلی{/AF}
کوٹلی ( پ ر) جماعت اسلامی کی مرکزی سیاسی کمیٹی کا اہم دورہ کوٹلی آمدہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام فائنل سفارشات تیار کرکے مرکز کو بھیج دی جائیں گی،تین تین نام سامنے آئے ہیں امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے اعلان کریں گے سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل اور ممبر ارشد ندیم اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری کمیٹی نثار شائق نے نے اہم دورہ کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،کارکنان جماعت اسلامی اس کی بھرپور تیاری کریں اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نکلیں،ریاستی وسائل لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب پہنچ چکا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد خطہ وسائل سے مالا مال ہے یہاں پر دیانتدار قیادت کے نہ ہونے کی وجہ سے عوام مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں، جماعت اسلامی کے کارکنان عوام کے ترجمان بن کر ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں،یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر اپنی تنظیم کوفعال اور منظم کریں،معاشرے کے اچھے اور با اثر شخصیات کو جماعت اسلامی میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور فرسودہ نظام کا خاتمہ جماعت اسلامی کا مشن ہے،اجلاس میں حلقہ نمبر1کوٹلی سے آئندہ الیکشن میں امیدوار کے حوالے سے مشاورت کی گئی کارکنان نے 3نام تجویز کیے جو مرکزی سیاسی کمیٹی میں کو ارسال کیے جائیں حتمی فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔اس موقع پر کوٹلی میں جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے جنرل کونسل کا اجلاس بھی ہوا جس سے اسسٹنٹ سیکرٹری جماعت اسلامی نثار احمد شائق،امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری،حبیب الرحمن آفاقی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔