پشاور میں بچوں کا قتل قومی المیہ ہے کشمیری اس سانحے پر رنجیدہ ہیں،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپشاور میں بچوں کا قتل قومی المیہ ہے کشمیری اس سانحے پر رنجیدہ ہیں،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امراء و سیکرٹری جنرل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں بچوں کا قتل عام قومی المیہ ہے کشمیری اس سانحے پر رنجیدہ ہیں،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امراء محمود الحسن چودھری ایڈووکیٹ،ڈاکٹر خالد محمود،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق،نورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پشاور میں جو سانحہ ہوا وہ اسلام اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے جس پر پوری کشمیری ملت غمگین اور افسردہ ہے انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں اس نازک مرحلے پر پوری قوم یکجان اور یک زبان ہو کر ان کا مقابلہ کریں،پاکستان کی تمام قومی اور عسکری قیادت مل کر پاکستان کے خلاف دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں،انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اس لیے پاکستان میں ہونے والے واقعے پر کشمیری صدمے سے دوچار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری مکہ اور مدینہ کے بعد پاکستان کو مقدس سرزمین سمجھتے ہیں جو اﷲ کے نام پر حاصل کی گئی ہے اس لیے پاکستان میں ہونے والے واقعے پر انہیں شدید دکھ اور غم ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ بچوں کے لواحقین اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر